boris johnson 808x454

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی چھتری نے سب کو ہنسا دیا

31 views

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کیلئے چھتری سنبھالنا بڑا امتحان بن گیا، سیدھی چھٹری کھولنے کے بجائے الٹی چھتری کھول ڈالی ۔

غانیہ نورین

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اکثر اپنے نرالے انداز کے باعث سوشل میڈیا کی دنیا میں سرگرم رہتے ہیں، کبھی اپنے بالوں کی وجہ سے تو اکثر ان کا عوامی انداز لوگوں کے دل کو بھاجاتا ہے۔

اس بار بھی بورس جانسن کے چھتری سنبھالنے کا انداز دنیا بھر میں سب کی توجہ کا باعث بن گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے پولیس افسروں کے لیے یادگار خدمات کی تقریب میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ پرنس چارلس بھی موجود تھے۔

اس دوران بورس جانسن نے چھتری کھولنی چاہی مگر تو تیز ہوا کے جھونکوں سے چھتری پلٹ گئی، برطانوی وزیراعظم کو چھتری سے کشمکس کرتے ہوئے دیکھ کر شہزادہ چارلس سمیت دیگر حاضرین مسکرائیں بغیر نہ رہ سکے۔

Source: Media Reports
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *