maryam shahbaz 808x454

مریم نواز مشکل میں کشمیر کی ہار پر شہباز شریف سخت ناراض

87 views

ایسا لگتا ہے کہ مریم نواز کی مشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں اور آثار ہیں کہ بہت جلد ان کی مشکلات میں اضافہ ہونے والا ہے کیونکہ  ذرائع کے مطابق ان کے چچا اور مسلم لیگ ن کے  صدر شہباز شریف پارٹی کی صدرار ت کا عہدہ چھوڑنے پر غور کررہے ہیں ۔

فہمیدہ یوسفی

 مسلم لیگ ن کو نواز شر یف  کی جانب سے اختیار کیے گئے پاکستان اور فوج مخالف بیانیے کی وجہ سے پہلے کشمیر اور اس کے بعد سیالکوٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جبکہ تجزیہ کاروں کے مطابق  مسلم لیگ ن کے دو بیانیے اور کنفیوژن نے نہ صرف پارٹی کے اندر بلکہ ووٹرز کو بھی پریشان  کرکے رکھدیا ۔ ہارٹی مٰں اس وقت تین لیڈرز  نواز شریف  مریم نواز اور شہابز شریف ہیں جبکہ دو  مختلف بیانیے ہیں۔

مزید پڑھیں :آزاد کشمیر: ایل اے 16 میں بھی تحریک انصاف فاتح۔۔۔

ایسا لگتا ہے کہ مسلم لیگ ن میں پڑتی  دراڑ  کی لکیریں اب واضح  ہوتی جارہی ہے مسلم لیگ ن کے شہباز شریف دو ماہ پہلے جیل سے رہائی کے بعد متحرک ہوئے اور پھر اچانک ہی  شہباز شریف سیاسی  منظرنامے سے غائب ہوگئے،اسی  خاموشی کے دوران مسلم لیگ ن کو اپنے سیاسی گڑھ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Shahbaz Sharif, aap ko SALAM: Maryam Nawaz Sharif

تازہ ترین اطلاعات  کے مطابق  نواز شریف اور مریم نواز کے فوج مخالف بیانیے پر خاموش شباز شریف  اب آزاد کشمیر الیکشن  میں ن لیگ کی بدترین  شکست پر شہباز شریف پارٹی سے  شدید ناراضہیں اور ان کی جانب سے  پارٹی کی صدارت کا عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دی جاچکی ہے۔

جبکہ مسلم لیگ ن کے ذرائع  اس وقت  ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہیں کررہے ہیں۔

Survey reveals PTI likely to win AJK elections 2021

تاہم سیاسی ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور شپاباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز کے روکنے پر فی الحال شہباز شریف ایک بار پھر چپ کا روزہ رکھے ہوئے ہیں اور  پارٹی معاملات سے   دور ی اختیار کرچکے ہیں جبکہ  وہ یہ معاملہ نواز شریف کے سامنے رکھینگے۔

مزید پڑھیں: کشمیر کس کا  کپتان کا  تحریک انصاف کی کشمیر الیکشن   میں شاندار کامیابی

ذرائع ن لیگ میں دراڑ کے حوالے سے جب پارٹی چیئرمین راجہ ظفر الحق اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال، ترجمان مریم اورنگزیب اور عطاء تارڑ سے رابطہ کیا گیا تو چاروں میں سے کسی نے فون ریسیو نہیں کیا۔

ذرائع کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد مریم نواز اب کم از کم ایک سال تک خاموش رہیں گی۔ لگتا یوں ہے کہ شیخ رشید  کی پیش گوئی درست ثابت ہونے جارہی ہے اور ن لیگ سے شاید  ش لیگ الگ ہورہی ہے۔

Content:Fahmidah Yousfi

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *