8 12 808x454

نورقتل کیس: ملزم ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ۔۔۔

124 views

اسلام آباد میں قتل ہونے والی  لڑکی نور مقدم کیس میں گرفتار ملزم ظاہر جعفر کا پنجاب فرانزک سائنس لیب میں پولی گرافک ٹیسٹ مکمل ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیسٹ سے قبل ملزم بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ کرتا رہا۔ ٹیسٹ کے دوران بھی ملزم مختلف حیلے بہانے کرتا رہا۔

ذرائع کے مطابق ظاہر جعفر کا پولی گرافک ٹیسٹ سائنس لیب کے ماہرین نے کیا۔ ٹیسٹ میں ظاہر جعفر سے 20 سوال پوچھے گئے۔ لیب میں واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک بھی کیا گیا۔

 یہ پڑھیں :نور مقدم کیس: ظاہر جعفر نے قتل کا جرم قبول کرلیا ۔۔۔

ذرائع کے مطابق ملزم کے پولی گراف ٹیسٹ کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو بھجوائی جائے گی۔ ٹیسٹ کے بعد پولیس ملزم کو دوبارہ اسلام آباد لے کر روانہ ہوگی۔

 مزید پڑھیں : نور مقدم قتل کیس: یہاں انسانوں کے روپ میں حیوان بستے ہیں

واضح رہے کہ ملزم ظاہر جعفر نے اعترافی بیان میں بتایا تھا کہ چیٹنگ کرنے اور دھوکا دینے پر نور کو قتل کیا۔ ملزم نے بتایا کہ نور میرے ساتھ چیٹنگ کر رہی تھی جس کا مجھے پتا چل گیا تھا۔

source:Hum News

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *