mahoor shahzad 808x454

پاکستانی اولمپیئن ماہور شہزاد نے معافی کیوں مانگی۔۔۔۔؟؟؟

80 views

پشتونوں کے حوالے سے بیان پر پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد نے معافی مانگ لی۔

ترتیب و تدوین :غانیہ نورین

پاکستان میں مسلسل پانچ مرتبہ قومی بیڈ منٹن چیمپیئن کا اعزاز حاصل کرنے والی ماحور شہزاد کی جانب سے پشتونوں کے بارے میں ایک متنازع بیان دیا گیا جس پر انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ کر کے معافی مانگ لی ہے۔

اولمپکس میں پاکستان کی پہلی خاتون بیڈ منٹن کھلاڑی ماحور شہزاد نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’میں یہ معافی اپنے پشتون بھائیوں کے لیے  لکھ رہی ہوں۔ کسی بھی طرح سے میں نسل پرستانہ تبصرے کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔

مزید پڑھیں: فخر پاکستان : ویٹ لفٹر طلحہ طالب کی ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارگردگی

پیغام میں اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے ماحور نے لکھا کہ کچھ پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جو میرے خلاف منفی مہم چلا رہے ہیں، لہٰذا میں نے اس ویڈیو میں صرف ان کا حوالہ دیا۔

ماحور شہزاد نے اپنے بیان کی وجہ سے لوگوں کے احساسات مجروح کرنے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تحریر کیا کہ مجھے اپنے پشتون بھائیوں اور بہنوں کے جذبات مجروح کرنے پر دل سے افسوس ہے۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے ملک کے تمام سندھی، پنجابی، بلوچ اور پشتون بہن بھائیوں کی حوصلہ افرائی کو اپنی کامیابی کی وجہ قرار دیا۔

انہوں نے حوصلہ افزائی کرنے والوں کو سراہتے ہوئے لکھا کہ آخر میں میں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ پنجابیوں، سندھیوں ، بلوچوں اور پشتون بھائیوں اور بہنوں کی محبت اور حمایت کے بغیر اس سطح پر مقابلہ کرنا یقینا ناممکن تھا۔

اپنے پیغام میں ماحور شہزاد نے مزید لکھا کہ ’میں نے جو کچھ بھی حاصل کیا ہے اور آج میں جہاں کھڑی ہوں وہ آپ سب کے پیار اور تعاون کی وجہ سے ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے سائے میں ٹوکیو اولمپکس آخر کتنے محفوظ

یاد رہے کہ ماہور شہزاد نے اپنی گزشتہ ویڈیو میں کہا تھا کہ لوگوں نے میری تعریف کی ، لیکن کچھ بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جو مکمل طور پر پٹھان ہیں۔

میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ہوں لیکن ہمارے باقی پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی میری ترقی سے بہت زیادہ جل رہے ہیں۔ یہ اس طرح ہے کہ آپ نہ تو خود کچھ حاصل کرتے ہیں ، اور نہ ہی آپ چاہتے ہیں کہ کوئی اور حاصل کرے۔

جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے24 سالہ کھلاڑی کے بیان پر سخت مذمت کی، سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل پر ماہور نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے۔

جس میں انہوں نے کہا میں اپنے تمام پشتون بھائیوں اور بہنوں سے معذرت خواہ ہوں کیوں کہ آپ کو میری باتوں سے تکلیف پہنچی ہے۔

انہوں نے کہا تمام پاکستانی میرے لئے قابل احترام ہیں کیونکہ میں جس مقام پر پہنچی وہ میرے مداحوں کی وجہ سے ہے لیکن میں چاہتی ہوں کہ آپ بھی مجھے سمجھیں۔ ہمارے کچھ بڑے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو معلوم ہوا کہ میں اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی تو انہوں نے اخبارات میں میرے خلاف منفی خبریں دیں۔

Source: Media Reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *