sindh 1 1 808x454

کراچی : کل سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ

54 views

سندھ حکومت نے کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ 8 اگست تک لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے خطرناک صورتحال اختیار کرلی، جان لیوا وائرس سے بچاؤ کیلئے سندھ حکومت نے نئی پابندیوں کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسد عمر نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو خبردار کردیا

وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کراچی میں مزید بندشیں عائد کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جب کہ میڈیکل اسٹورز، گروسری، پھل، سبزی بیکریز دودھ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔

اس سے قبل کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ تاجروں و صنعتکاروں کے نمائندے بھی ٹاسک فورس اجلاس میں شریک ہیں۔

اعلی عسکری حکام اور سول انتظامیہ کے سینئر افسران بھی صورت حال سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: احتیاط بھارتی ڈیلٹا وائرس آگ سے بھی زیادہ خطرناک ہے

خیال رہے کہ کورونا وائرس  کی چوتھی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا  نے 86 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *