sindh1 808x454

کورونا کی خطرناک صورتحال پر سندھ میں سخت فیصلے متوقع

29 views

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ اس وقت حالات بڑے تشویش ناک ہے، پرائیوٹ اسپتالوں میں بالکل جگہ نہیں ہے۔

ترتیب و تدوین :غانیہ نورین

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ  ورونا وائرس کے پھیلاؤکے باعث اس وقت حالات بڑے تشویش ناک ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جب ہم لاک ڈاؤن کا کہتے تھے تو پی ٹی آئی حکومت منع کرتی تھی۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر کہہ سکتے ہیں کہ لوگ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں، عملاً ایسا نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: اسد عمر نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو خبردار کردیا

ترجمان سندھ حکومت نے مزید کہا کہ سندھ میں ہی نہیں پاکستان بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو لیڈر ایس او پیز پر عمل کی بات کرتے ہیں وہ حقیقت سے بہت دور ہیں۔

خیال رہے کہ سندھ بالخصوص شہر قائد میں بھارتی قسم ڈیلٹا کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر علمدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے روزانہ کی تعداد میں ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: خبردار: شام 6 بجے کے بعد گھر سے نکلنے پر پولیس پکڑ سکتی ہے ۔۔

نجی و سرکاری اسپتال کورونا مریض سے بھر چکے ہیں، دیگر امراض کے مریضوں کو داخلے کی مشکلات کا سامنا ہے، صوبے بھر میں تشویشناک صورتحال کے باعث شہر قائد میں لاک ڈاؤن لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ آج ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت بڑی بیٹھک میں شہر کے تعلیمی اداروں اور تجارتی مراکز کی بندش پر مشاورت ہوگی۔

کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں صوبائی وزراء اور طبی ماہرین شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے، محکمہ صحت کی جانب سے ٹاسک فورس کو دو ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتیاط بھارتی ڈیلٹا وائرس آگ سے بھی زیادہ خطرناک ہے

اس کے علاوہ عالمی وبا کورونا کے ڈیلٹا ویریئنٹ کی بڑھتی ہوئی شدت پر قابو پانے کیلئیے تعلیمی اداروں کو بھی2ہفتے کیلئے بند کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 58ہزار 203ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4537 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,024,861ہوگئی ہے جن میں سے 938,843مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 86افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 295ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح7.79فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *