hiv 808x454

لاڑکانہ کے بعد کراچی میں ایچ آئی وی پھیلنے کا انکشاف

115 views

کیا آپ جانتے ہیں کراچی میں اب تک کتنے ایچ آئی وی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں؟؟

لاڑکانہ کے بعد کراچی میں ایچ آئی وی پھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایچ آئی وی کے 6 ہزار 768کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی کا ضلع وسطی سب سے زیادہ متاثر ہے، ضلع وسطی میں 2 ہزار 725 کیسز رپورٹ ، ضلع جنوبی میں 1 ہزار 35 کیسز رپورٹ ، ضلع غربی میں 998 کیسز,ضلع کورنگی میں 907 کیسز رپورٹ کیے گئے ، ضلع ملیر میں 667 کیسز رپورٹ،ضلع  شرقی میں 436 کیسز رپورٹ ہوئے۔

لاڑکانہ میں کل کیسز کی تعداد 2 ہزار 430 ہے جبکہ حیدرآباد میں کیسز کی تعداد 1 ہزار 89 ہے ۔

اندازے کے مطابق سندھ میں 70 تا 78 ہزار ایچ آئی وی مریض ہیں، جن میں سے صرف 13 ہزار 864 مریض رجسٹرڈ ہیں ،9166 مرد،2461 عورتیں،1126 لڑکے اور 730 لڑکیاں ہیں،421 خواجہ سرا بھی ان میں شامل ہیں ۔

اب تک ایچ آئی وی ایڈز سے 1 ہزار 939 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ایچ آئی وی پھیلنے کی وجوہات

ایچ آئی وی پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ غیر محفوظ انتقال خون ہے۔

استعمال شدہ سرنجز، اطائی ڈاکٹرز کی بھرمار بھی ایک بڑی وجہ ہے۔

پاکستان میں 800 ملین سالانہ سرنجز کا استعمال ہوتا ہے۔

جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے ۔

محکمہ صحت سندھ ایچ آئی وی کو کنٹرول کرنے کے لیے کافی متحرک ہے، مختلف پروگرامز کا آغاز کیا گیا ہے تا کہ اسکی بڑھتی شرح پر فوری قابو پایا جائے۔ خواجہ سرا، خواتین سیکس ورکرز،مرد سیکس ورکز،نشہ آور افراد  سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *