meme 1 808x454

پاکستانی سوشل میڈیا کلینڈر پر کیا چھایا رہا؟؟

66 views

کبھی ہنسی تو کبھی طنزیہ جملوں سے بنی اس میمز کی دنیا میں اب تک کیا ہوا؟؟

غانیہ نورین

ٹرینڈز اور گلمیر سے بھرپور اس سوشل میڈیا کی دنیا کے ہر رنگ نرالے ہیں، ہر دن ایک نیا رحجان فیس بک ، ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر منتظر ہوتا ہے کوئی حیران کن لمحہ ہو یا کوئی بیان ، یا پھر پرانی نئی سیلیبرٹی ،، میم بنانے والوں کے ہتھے چڑھ جاتی ہیں۔

سال 2021 میں اب تک کئی دلچسپ اور مزاح سے بھرپور میمز سوشل میڈیا کی زینت بن چکے ہیں۔

کینولی ریسٹورنٹ

رواں سال کے آغاز سے ہی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو نے ہلچل مچارکھی تھی، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسٹورنٹ مالکان نے منیجر کی انگریزی بولنے کی تضحیک کی تھی، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے خواتین مالکان کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

معاملہ کچھ یہ تھا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں خواتین مالکان اویس نامی منیجر کو اپنا تعارف انگلش میں کروانے کو کہتی ہیں۔

جس پر خواتین مالکان منیجر کی ٹوٹی پھوٹی انگریزی پر اس کا مذاق بناتی ہیں مگر جلد ہی خواتین خود سوشل میڈیا پر مذاحیہ میمز کا موضوع بن جاتی ہیں۔

پاری ہورہی ہے

سوشل میڈیا کا دور ایسا ہے کہ یہاں کوئی بھی چیز اتنی تیزی سے پھیلتی ہے جیسے جنگل میں لگی کوئی آگ ،”یہ ہم ہیں یہ ہماری کار ہے اور یہاں پاری ہورہی ہے” پاکستان کا شاید ہی ایسا کوئی شخص ہوگا جو اس ویڈیو سے ناواقف ہوگا۔

رواں سال فروری کے دوران سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں نوجوان لڑکی اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑے  پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی اور پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ ہی وہ اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پارری  ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو پر جہاں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے دل کھول کر میمز بنائیں تو پڑوسی ملک بھارت میں بھی اس ویڈیو کو معروف شخصیات نے Re Create کیا۔

لاہور یونیورسٹی کیس

رواں سال مارچ میں لاہور یونیورسٹی میں لڑکی نے لڑکے سے کھلے عام کیا پیار کا اظہار تو پاکستانی صارفین ہوگئے شدید ناراض۔

جبکہ سوشل میڈیا پر کچھ صارفین جوڑے کی حمایت کرتے ہوئے بھی دکھائی دیئے تھے تاہم ویڈیو وائرل ہونے کے 4 ماہ بعد شہریار اور حدیقہ کی راہیں ہمیشہ کیلئے جدا ہوچکی ہیں۔

عامر لیاقت حسین

پاکستان تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی اور سیلیبرٹی عالمِ دین عامر لیاقت حسین پر بھی بہت ساری میمز بنتی ہیں۔

عامر لیاقت حسین رمضان ٹرانسمیشن کے دوران دوڑ لگاتے ہوئے گرگئے تھے جس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی۔

مارننگ شو

رواں سال مئی کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جہاں شو پر بے حیائی کے موضوع پر بحث چھڑ گئی تھی اور اس دوران شرکا آپس میں دست و گریبان بھی ہو گئے تھے۔

فردوس عاشق اعوان

رواں سال کے جون میں سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی تھپڑ کی گونج سنی گئی، نجی ٹی وی کے پولیٹیکل ٹاک شو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے پی پی رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔

کس قدر بد تمیز جاہل لوگ ہیں

سوشل میڈیا پر اداکار و میزبان فیصل قریشی کی جانب سے لائیو شو میں خاتون ٹک ٹاکر پر برہم ہونے کی ویڈیو زیر بحث بنی تھی جہاں کچھ صارفین نے اداکار کی حمایت کی تھی ، تو کچھ نے فیصل قریشی کے اس اقدام کو غلط کہا تو بعض نے اسے اسکرپٹڈ یعنی شو کی ریٹنگ بڑھانے کا منصوبہ قرار دیا تھا۔

فوٹو شاپ لیڈر

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کشمیر الیکشن مہم کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف اور ساتھ میں اپنی ایک تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ کشمیر سے رشتہ پرانا ہے۔

جب ٹوئٹر صارفین نے ان دونوں تصاویر کی تفصیلات کا باریک بینی سے تجزیہ کر تے ہوئے ان پر سرخ دائرے  لگا کر نشاندہی  کی کہ دونوں تصاویر میں حیرت انگیز طور پر سوائے سامنے کھڑے شخص کے کوئی فرق نہیں ہے۔

مریم نواز کو فوٹو شاپ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

تو سوشل میڈیا پر فوٹو شاپ لیڈر کا ٹرینڈ چل پڑا اور ٹوئٹر پر میمز کا طوفان برپا ہوگیا تھا۔

حریم شاہ کی شادی

سوشل میڈیا کی دنیا میں ٹک ٹاک گرل حریم شاہ ٹرینڈ نہ کریں ایسا ممکن ہی نہیں،،، اور جب بات ہو حریم شاہ کی شادی کا تو سوشل میڈیا پر بحث اور تبصروں کا آغاز ہونا ہی تھا۔

حریم شاہ نے ایک بیان میں انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے خاموشی کے ساتھ شادی کرلی ہے۔انہوں نے انسٹاگرام پر تصویر بھی شیئر کی تھی۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر حریم شاہ کو شوہر کون ؟؟ کی مہم کا آغاز ہوگیا تھا۔

کلچر

ہمارا کلچر کیا ہے ہمارا میاں ہے،میں نے شادی کی ہے ،میں اپنے میاں کے جوتے بھی اٹھاوں گی،کپڑے بھی استری کروں گی یہ سب میں نہیں اداکارہ صدف کنول کہہ رہی ہیں ۔

معروف اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے  اپنے ایک انٹرویو میں ازدواجی زندگی سے متعلق  ایک بیان دیا تھا جس کے بعد سوشل میڈیا پر لفظ  کلچر کو لیکر دلچسپ تبصروں کے ساتھ میمز کا بازار گرم تھا۔

Image

ارشد ندیم کی کرکٹ

پاکستانی اداکارہ میرا نے اولمپکس کے دوران جیولن تھرو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پاکستانی کھلاڑی کو مبارکباد دی تو ’کرکٹ کھیلنے پر ارشد ندیم کی تعریف‘ پر مبنی ویڈیو کلپ سوشل ٹائم لائنز پر مذاق بن گیا۔

مینار پاکستان کیس

اس وقت پورے ملک میں 14 اگست کو مینار پاکستان پر خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ زیر بحث بناہوا ہے، سوشل میڈیا پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کی مختلف ویڈیو زیرگردش ہے جبکہ وزیرداخلہ اور وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر معاملے کی تفتیش بھی کی جارہی ہے۔

ایک اچھی میم میں ہزاروں لوگوں کو ہنسانے کی صلاحیت موجود ہے بلکہ یوں کہا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا کہ اب ہم حقیقی لوگوں کی بجائے میمز کے ساتھ زیادہ خوش رہتے ہیں۔

رواں سال کے دوران سوشل میڈیا پر میمز کا رحجان دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ ہماری آن لائن زندگیوں میں میمز ایک اہم کردار ادا کررہا ہے۔

Source: Social Media
Content:Ghania Naureen

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *