2 16 808x454

ملک میں ابتک 1 ارب درخت اور 23 نیشنل پارکس بنائے جاچکے ہیں ۔

20 views

ستر سالہ تاریخ میں عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو اپنی کارکردگی خو د بیان کرکے عوام کو اعتماد میں لیتے ہیں زرتاج گل کا بیان ۔

صبحین عماد

وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں عمران خان پہلے وزیر اعظم ہیں جو اپنی کارکردگی خود بیان کرکے عوام کو اعتماد میں لیتے ہیں جبکہ وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر اجاگر کرکے مودی کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا اورکشمیرمیں ظلم و بربریت و برترین لاک ڈاؤن کے خلاف ہماری حکومت نے جس طرح سے آواز اٹھائی پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کیونکہ ماضی میں حکومتیں سپر پاورزکے سامنے گھٹنے ٹیکتی رہیں۔

 نیزہم افغانستان میں امن میں ساتھ دے سکتے ہیں لیکن جنگ میں نہیں اورنہ ہی کسی کو ہوائی اڈے دیں گے،علاوہ ازیں بیواؤں،غریبوں، لاچاروں،مزدورں، کسانوں،معذروں،مریضوں اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی مددکیلئے احساس پروگرام اپنی مثال آپ ہے جس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے دس ارب میں سے ایک ارب درخت لگائے اور ملک میں 23نیشنل پارکس بنائے جا چکے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں مزید نئے پودے لگانے کا سلسلہ بھی برق رفتاری سے جاری و ساری ہے تاہم یہ ہر پاکستانی کا بھی فرض ہے کہ وہ ہر بشر دو شجر کی پالیسی کے تحت اپنے اور اپنے اہل خانہ کے نام پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے تاکہ سب کو خوشگوار ماحول اور بہتریں فضا دستیاب ہوسکے۔

 مزید پڑھیں : فضائی آلودگی پاکستان کے لیے ایک بڑا چیلنج

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے 10بلین ٹری منصوبہ کے تحت کیلاش پارک کمال پورانٹر چینج سرگودھا روڈ فیصل آبادکے افتتاح کیا اور وہاں شجر کاری کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام صوبائی وزیر بہت ہی عمدہ اور محنت سے کام کررہے ہیں یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں صوبہ پنجاب دوسرے صوبوں سے زیادہ ترقی کررہا ہے۔

 یہ پڑھیں : کلین گرین پاکستان اس جشن آزادی جھنڈیوں کے ساتھ پودے لگائیں

انہوں نے کہا کہ ہماری ضلعی انتظامیہ نے یہاں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے یہ جگہ قبضہ مافیا سے آزاد کروائی اور اب یہاں کیلاش گروپ نے پارک بناکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ میڈیا کا کردارریاست کے ایک مضبوط ستون کے طور پرہے جبکہ حکومت میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور کبھی کوئی ایسا اقدام نہیں کرے گی جس سے ان کے اظہار رائے کی آزادی پر کوئی حرف آئے تاہم یہ میڈیا کا بھی فرض ہے کہ وہ مثبت تنقید و تجاویز کے ساتھ حکومت کے اچھے کاموں کی بھی کھل کر تعریف کرے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے احترام میں ہم نے اپنی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کی تقریبات معطل کر دی تھیں۔

پاکستان کا دس بلین درخت لگانے کا ہدف

یاد رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت دس بلین درخت لگانے کا ہدف بتایا ہے۔ یہ دس بلین درختوں کا ہدف پانچ برس کے لیے ہے۔

پلان کے مطابق پہلے تین سال میں 3.2 بلین درخت لگائے جائیں گے۔

حکام کے مطابق جون تک ایک بلین درخت لگانے کا کہا گیا تھا۔ اس ایک بلین کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے دسمبر تک 20 کروڑ درخت لگائے جائیں گے اور پھر مزید 30 کروڑ درخت جون تک لگا دیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ بینک نے اپنی ایک حالیہ رپورٹ میں پاکستان میں ایسے چھ اضلاع کی نشاندہی بھی کی ہے، جہاں اگر شجرکاری نہ کی گئی تو وہ 2050 تک ریگستان بن جائیں گے۔

بجٹ کی تفصیل

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے 11 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں ماحولیاتی تبدیلی کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 15 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی، جن میں سے 14 ارب 32 کروڑ 70 لاکھ روپے صرف ٹین بلین ٹری سونامی منصوبے کی خاطر ہوں گے، جبکہ تقریباً 47 کروڑ روپے کرنٹ بجٹ اخراجات کے لیے تجویز ہیں۔

source: media reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *