8 1 1 808x454

جب بھی 6 ستمبر آتا ہے ۔۔۔بڑی طاقت کا ہوجانا مسخر یاد آتا ہے

148 views

مسلمانوں کو بھی 6 ستمبرجب  یاد آتا ہے،دفاعِ قوم کا تاریخی منظر یاد آتا ہے،وہ ایک چھوٹے سے ملک اور ایمان کے ہاتھوں،بڑی طاقت کا ہوجانا مسخر یاد آتا ہے۔

صبحین عماد

 چھ ستمبر تاریخی معرکہ جس میں ہمت اور حوصلوں کی بے مثال کہانیوں نے جنم لیا ،یوم دفاع پاکستان ہمیں وہ دن یاد دلاتا ہے جس دن پاکستان کے شہید جوانوں نے اپنی سرحدوں کے بہادر اور غیور پاسبانوں کی فیرست میں اپنا نام رقم کیا ،ایسے ہی پاک فضایہ نے اپنے حوصلے اور جذبے شجاعت سے اپنے سے پانچ گنا زیادہ جدید اسلحہ سے سے لیز دشمن کے ناپاک اارادون کو خاک میں ملایا ۔

چھ ستمبر 1965 ء کی صبح بھارت اچانک سرزمین پاکستان پر حملہ آور ہوا ۔ اس کا ارادہ تھا کہ وہ صبح کا ناشتہ لاہور کے جم خانہ میں کرے گا مگر حقیقت یہ ہے کہ جنگ افسانوی خیالات اور محض ہتھیاروں سے نہیں ، بلکہ غیرت ، جذبات ، اور قوت ِایمانی سے جیتی جاتی ہے۔

اس سترہ روزہ تاریخی جنگ میں اپنے سے دس گناہ بڑی طاقت کو ذلت آمیز پسپائی اور شکست پر مجبور کرکے پوری دنیا میں اس کا گھمنڈ اور تکبر خاک میں ملا دیا ۔ ہماری بہادر بری ، بحری اور فضائی افواج اور پوری قوم یکجان ہو کر دشمن کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیواربن گئے ۔

چھ ستمبر1965 کو بھارتی فوج نے 13 بڑے فضائی حملے کیے جن کا نشانہ نہتے شہری بنے لیکن پاک فضایہ نے بھی دشمن کی اس حرکت پر اسے بھر پور منہ توڑ جواب دیا اور سری نگر کے ہوائی اڈے پر کامیاب حملے کیے اور مختلف فضائی حملوں میں بھارت کے31 طیارے تباہ کردیے گئے ۔

تاریخ انسانی نے ستمبر 1965 کو دیکھا کہ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے ایسے ریکارڈ بنائے۔جو نہ اس سے پہلے دنیا نے ایسے ریکارڈ دیکھے اور نہ قیامت  تک دیکھے گی انشااللہ ۔

ایک غازی ایم ایم عالم صاحب نے ایک منٹ میں بھارت دشمن کے 5 طیارے گرائے۔اور یہ ورلڈ ریکارڈ ہے، جس کو کوئی بھی توڑ نہیں سکا، اس کے عللاوہ فضائیہ کے بہادر جوانوں نے پلواڑہ اور جودھ پور کے ہوائی اڈوں پر نیچی پروازیں کرکے رن ویز کو سخت نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ دشمن کے بہت سارے طیارے تباہ کردیے۔

چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے طور پر ان شہیدوں غازیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کی سالمیت اور یکجہتی کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔ ہماری افواج جس حوصلہ و ہمت سے دہشت گردی اور سازشوں سے نمٹ رہی ہیں وہ قابلَ ستائش و خراج تحسین ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *