راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
معروف پاکستانی اداکارہ منال خان اور اداکار احسن محسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔
صبحین عماد
گزشتہ شب منال اور احسن کی شادی کی تقریبات کا آغاز ڈھولکی کی محفل سے ہوا۔ ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے لگیں۔
ڈھولکی کی تصاویر اور ویڈیوزمنال اور احسن کی جانب سے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کی گئیں ہیں ۔
ویڈیوز میں منال اور احسن کو ایک دوسرے کے ہمراہ رقص بھی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
انسٹا گرام پر شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے اور شادی کی مبارکباد بھی دی جارہی ہے۔
اس سے پہلے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پراداکار احسن محسن اکرام نے شادی کے کارڈ کی تصویرشیئر کی تھی۔ منگنی سے شادی کی تیاری تک دونوں ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے اور اب مداح ان کی شادی تقریبات کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔
احسن محسن اکرام کون ہیں؟
احسن محسن اکرام پاکستان شوبز انڈسٹری کے ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہیں ۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز اردو ڈراموں میں اداکاری سے کیا۔ انہوں نے پیپسی ، کوکا کولا ، وارد ، جاز ، ٹیلی نار ، اور کیڈبری ڈیری ملک جیسے کئی مشہور برانڈز کے اشتہارات کے لیے پرفارم کرچکے ہیں۔ اداکار احسن محسن اکرام کے والد ایک مشہور تاجر ہیں اور اکرام موٹرز کے نام سے پاکستان کی سب سے بڑی ونٹیج اور کلاسک کار کا ورکشاپ چلاتے ہیں۔
جبکہ احسن محسن اکراپ کے مشہور ڈراموں میں پرچی، میرا رب وارث اور پیار کے صدقے شامل ہے۔
ان کا پہلا ڈرامہ مشہور اداکارہ منال خان کے ساتھ ’’ پرچھائی ‘‘ تھا۔ اس سیریل میں انہوں نے شاندار اداکاری کا مظاہرہ کیا ۔ احسن کا دوسرا ہٹ ڈرامہ میرا رب وارث تھا۔ ناظرین ان کے اداکاری کے انداز اور دلکش شخصیت کو سراہتے ہیں۔ “پیار کے صدقے” احسن محسن اکرام کی تیسری کامیاب سیریل ہے۔
واضح رہے کہ 8 ستمبر بروز بدھ کو منال خان اور احسن محسن کی مایوں، 10 ستمبر جمعے کو بارات اور 12 ستمبر اتوار کو دونوں کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔
یاد رہے کہ اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام کی رواں برس مئی میں بات پکی ہوئی تھی جبکہ دونوں کی منگنی جون میں ہوئی تھی۔
source: social media
content: sabheen ammad
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
#Pakistan mein 9 aur 10 #Muharram ko riwayati tor par gharon mein HALEEM tyar kiya jata hai.
Mazeed Jaaniye … twitter.com/i/web/status/15555…
Qaum ko apna 75wa #JashneAzadi Mubarak ho Yehi Dua hai kay Pakistan tarraqi khushhali ka safar tay karta rahay aur… twitter.com/i/web/status/15555…
#Kashmir ki khususi haisiyat ko khtam huay teen saal mukamal hogaye hein 5 August ko Youme Istehsale #Kashmir mana… twitter.com/i/web/status/15554…
#Drones na sirf fauji maqasid kay liye istemal kiye jatay hein balkay inko imdadi kamon aur photography mein bhi is… twitter.com/i/web/status/15554…
Pakistani squad announced Pakistan today announced its 16-player roster for the ICC Men's Cricket World Cup Super… twitter.com/i/web/status/15551…
Your email address will not be published. Required fields are marked *