inflation arising 808x454

پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے ؟؟

13 views

اس وقت  اگر پاکستانی عوام سے ان کا سب بڑا مسلئہ پوچھا جائے تو ان کا جواب ہوگا مہنگائی ۔ اس دلدل میں عوام پھنستی چلی جارہی ہے کوئی راہ نجات فی الحال تو نظر نہیں آرہی ہے

ترتیب و تدوین  فہمیدہ یوسفی

کچھ عرصہ قبل عالمی مارکیٹ ریسرچ  اور کنسلٹنگ فرم Ipsos کے کیے گئے  سروے میں لوگوں سے معیشت پر ان کے اعتماد، ایک سال کے قبل کے مقابلے میں موجودہ صورتحال، سرمایہ کاری کے فیصلوں، روزگار کے تناظر اور ان کے لیے سب سے پریشان کُن مسائل  سے متعلق پوچھا گیا تھا۔

سروے کے 73 فیصد شرکا نے مہنگائی اور دو تہائی نے بیروزگاری کو سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا۔ سروے میں ملک بھر سے 1100افراد کی رائے لی گئی۔ کورونا وائرس اہم ترین مسائل کی فہرست میں  تیسرے نمبر پر رہا اور اس کے بعد شرکا نے بڑھتی ہوئی غربت کو اہم مسئلہ قرار دیا۔ پانچ میں سے ایک فرد نے رائے دی معیشت مضبوط ہے۔

43 فیصد نے کہا کہ معیشت  نہ تو کمزور ہے اور نہ ہی مضبوط۔ شرکا کی اتنی ہی تعداد کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت آئندہ 6 ماہ میں کمزور رہے گی۔ 74  فیصد  شہری اپنی ملازمت  سے متعلق عدم تحفظ کا شکار تھے۔

دوسری جانب ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، 9ستمبر 2021ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 13.64فیصد ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 1.37 فیصد بڑھ گئی،گھی،کوکنگ آئل،دودھ،چکن سمیت 24اشیاء مزید مہنگی ہوگئیں،چینی، کیلا، ایل پی جی سلنڈر، دال مونگ، چاول کی قیمتوں میں کمی ، 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا، ملک کے 17بڑے شہروں سے 51 اشیاء کی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس کے مطابق 24 اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ، 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ا س ہفتہ کے دوران ملک میں چکن زندہ، پیاز، لہسن، دال مسور، ٹماٹر، انڈہ، آٹا، آلو، ویجیٹیبل گھی، کوکنگ آئل، واشنگ سوپ، بیف، دال چنا،گڑ، دال ماش،گھی (کھلا)، چائے کا کپ، بیف پلیٹ، خوردنی تیل، دودھ (تازہ)، چاول باسمتی (ٹوٹا)، دہی، خشک دودھ اور مٹن کی قیمتوں میں اضا فہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ چینی، کیلا، ایل پی جی (سلنڈر)، دال مونگ، چاول اری6/9 کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔

اس حقیقت سے تو انکار نہیں کیا جاسکتا  کہ اس وقت مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے  اگر مہنگائی روکنے کے لئے کوئی ٹھوس  اور  دیرپا اقدامات نہیں کئے تو  کہیں ایسا نہ ہو کہ اگلے الیکشن میں  عوام کی جانب سے ووٹ  ملنا مشکل ہو جائے۔

Source Media Reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *