6 10 808x454

حکومت نے پیٹرول کی قیمت بڑھا کر مہنگائی کی آگ بھڑکا دی

8 views

گزشتہ روز اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 10 روپے اضافے کی سمری  پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی گئی تھی جب کہ وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی سمری موصول ہونے کی بھی تصدیق کردی تھی۔

صبحین عماد

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ اضافہ کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے وزارت خزانہ کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی تاہم حکومت نے تجویز کے برعکس 5 روپے اضافہ کیا ہے۔

بلاول بھٹو نے فیصلے مسترد کردیا

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پیٹرول 5 روپے مزید مہنگا ہوگیا، عمران خان قوم کے اچھے دن کب آئیں گے، ڈالر، پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہوںگے تو ہر شے دسترس سے دور ہوتی چلی جائیگی، عمران خان نے کہا تھا کہ میں رلاؤں گا، آج پوری قوم رو رہی ہے۔

پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ کیا ہے ؟؟

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام رو رہی ہے اور عمران خان چین کی بانسری بجا رہے ہیں، بجٹ کے بعد عوام کو ریلیف پہنچانے کے وہ بڑے بڑے دعوے کہاں گئے ؟ سستا پیٹرول دینے کا جھوٹ بول کر اقتدار میں آنیوالے آج تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول بیچ کر اس کا دفاع بھی کر رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے جمع اربوں روپے پی ٹی آئی حکومت کرپشن میں اڑا دے گی

عمران خان خود گھوڑے پر بیٹھیں، مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان گھوڑے اور سائیکل پر سب سے پہلے خود بیٹھیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے  بیان میں عوام کی غربت کا مذاق اڑایا ہے، عوام کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں اور عمران صاحب گھوڑے خریدنے کی باتیں کر رہے ہیں ،  عوام کے پاس آٹا ، روٹی اور دوائی  خریدنے  کے پیسے نہیں ہیں وہ گھوڑے اور سائیکل کہاں سے خریدیں گے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ اس ملک میں سب سے زیادہ خرچہ آپ کا ہے ، آپ گھر چلے جائیں ہم عوام کے لیے پیٹرول آٹا ، چینی  ، گیس ،  دوائی اور بجلی سستی کر دیں گے ، ‎عمران صاحب قوم کو گھوڑے اور سائیکل استعمال کرنے کا مشورہ دینے کے بجائے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

عوام کے لیے خوشخبری: پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گھوڑے ، گدھے ، بھینسیں ، کٹے ، مرغیاں ، انڈوں کے سوا اور کچھ عمران صاحب کے دماغ میں نہیں آتا  ‎اے ٹی ایمز اور مافیاز کو بڑی گاڑیاں خرید کر دیں اور عوام کو گھوڑے اور سائیکل خریدنے کا مشورہ دیں۔

‎ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب قوم کو گھوڑے اور سائیکل کی نصیحت کر کے خود خصوصی طیارے میں بیٹھ کر باہر چلے گئے ہیں ، ‎عمران صاحب کو گدھے اور گھوڑے کی قیمت کا بھی کوئی علم نہیں، نہ ہی انہیں یہ پتہ ہے کہ سائیکل کتنے کی مل رہی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا، چینی، گھی، دال، سبزی، انڈے، بجلی، گیس اور دوائی تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر ہے ، ملک پر تاریخ کا بلند ترین قرض، تاریخی خسارہ، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے اور غریب عوام کو عمران صاحب کی طرف  سے گھوڑے اور سائیکل خریدنے کا مشورہ مل رہا ہے۔

حنا پرویز بٹ کی مذمت

اوگرا کی جانب سے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اجافے کے بعد حکومت کو اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تنقید کو نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے بھی  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے اضافہ قابل مذمت ہے، عام آدمی پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، ہر 15 دن بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ عوام دشمن حکومت کا واضع ثبوت ہے، وزیرخزانہ شوکت ترین بھی اسد عمر اور حفیظ شیخ کی پالیسیوں پر گامزن ہیں، موجودہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ردعمل

پاکستان میں حکومت نے اگلے پندرہ دنوں کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

بدھ کی رات اسلام آباد میں وزارت خزانہ سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لٹر پانچ روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں پانچ روپے ایک پیسہ اضافہ کیا گیا ہے۔

اضافے کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی سرکاری قیمت 123 روپے 30 پیسے ہوگی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر اضافے بعد نئی قیمت 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر جبکہ  لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے سے 90 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16ستمبر سے 30 ستمبر تک ہو گا۔

پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔

اوزی نامی صارف نے لکھا کہ ’سائیکل چلانا شروع کریں۔ یہ آپ کی صحت، بٹوے اور ماحول کے لیے بھی اچھا ہے۔‘

ایک ٹوئٹر ہینڈل نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’تبدیلی بہت مہنگی پڑ رہی ۔۔۔‘

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *