13 808x454

نیوزی لینڈ کھیلنے پر راضی،مگر اب پاکستان کا انکار

205 views

  نیوزی لینڈ کو شاید اپنی غلطی کا احساس ہوگیا ہے جس کی وجہ سے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے

ترتیب و تدوین: صبحین عماد

 کیوی بورڈ نے کہا کہ نیوزی لینڈ دوبارہ پاکستان میں کھیلنا چاہتا ہے۔ ری شیڈول سیریزکیلئے مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں جبکہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کی نیوٹرل مقام پرکھیلنےکی پیشکش مسترد کردی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیوں کے مابین 18 سال بعد پاکستان میں میچ ہونے جا رہا تھا۔ آخری لمحے پر دورہ نیوزی لینڈ نے سکیورتی کو جواز بنا کرسیریزکو منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر دنیا بھر سے گیرملکی کھلاڑی پاکستان کے حق میں آواز اٹھا رہے تھے۔

 یہ پڑھیں : سیکیورٹی خدشات: نیوزی لینڈ نے پاکستان آنے سے انکار کردیا،سیریز منسوخ

پی سی بی کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے فول پروف انتظامات کررکھے تھے، نیوزی کرکٹ بورڈ کو سیکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔ نیوزی لینڈ کے یکطرفہ فیصلے پر دنیا بھر کے کرکٹرز اور شائقین نے مایوسی کا اظہار کیا تھا اور پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیا تھا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ نیوزی لینڈ کا یکطرفہ فیصلہ خطرناک مثال قائم کرے گا۔ فیصلے سے دونوں بورڈزکے تعلقات متاثرہوں گے۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر سی ای اوپی سی بی وسیم خان نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی معاملے کو آئی سی سی کے سامنے اٹھائیں گے۔

وسیم خان نے کہا کہ ہم نے نیوزی لینڈ میں 14روزقرنطینہ کیا اور مسجد حملےکے باوجود گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’کچھ حقائق منظرعام پرلانا چاہتا ہوں۔ جمعہ کوای ایس آئی سیکیورٹی کےسربراہ رگ ڈکیسن نےکال کی۔ رگ ڈکیسن نے بتایا کہ نیوزی لینڈ ٹیم پرحملے کا خدشہ ہے۔ وسیم خان نے کہا کہ ہمیں یا ہماری سیکیورٹی ایجنسیوں کوتھریٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ ہم نے سیکیورٹی ایجنسیوں سےرابطہ کیا تو واضح ہوا کہ کوئی تھریٹ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے 24گھنٹے میں سری لنکا اوربنگلادیش سے رابطہ کیا۔ سری لنکا اوربنگلادیش نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ وسیم خان نے بتایا گیا کہ انگلینڈ نے پاکستان آمد کا فیصلہ آج کرنا ہے، امید ہے وہ پاکستان آئیں۔

source: media reports
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *