animal

دنیا کے ذہین ترین جانور ۔۔

325 views

یہ تو سب نے سنا ہوگا کہ انسان ایک عقل مند اور ذہین مخلوق پیدا کی گئی ہے لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایسے کئی جانور بھی موجود ہیں جو انسانوں کے برابر کی ذہانت رکھتے ہیں۔

صبحین عماد

ذہانت کسی کی میراث نہیں ہوتی یہ محاورہ عام طور پر انسانوں کے لئے بولا جاتا ہے تاہم دنیا میں ایسے جانور بھی موجود ہیں جو کسی سے کم نہیں۔

ایسے ہی 9 ذہین جانوروں کی فہرست آپ کو یقیناً حیران کر دے گی۔

گرے پیرٹ

African Grey Parrot Health, Personality, Sounds, Colors and ...

دنیا میں سب سے ذہین جانور دراصل ایک پرندہ ہے، جسے انگریزی میں گرے پیرٹ اور اردو میں خاکستری طوطا کہا جاتا ہے۔

اس نسل کے طوطے انتہائی ذہین اور وفادار ہوتے ہیں، خصوصاً ایک طوطا ایلکس تو 50 مختلف اشیاءمیں تمیز کرنے کی صلاحیت اور منطقی طور پر ان کی شناخت بھی کراسکتا ہے۔

ہاتھی

What's the difference between Asian and African elephants? And 8 ...

اس کے بعد ہاتھی کا نام آتا ہے جو بہت ذہین اور جذباتی جانور ہے۔وہ اپنے مردہ رشتے داروں کو پہچاننے کی حیرت انگیز صلاحیت رکھتے ہیں اور

اس کے پاس سے اس وقت تک نہیں ہٹتے جب تک وہ گلنے نہ لگے۔

سی لائن

 

The Marine Mammal Center : Sea Lions Are the Latest Species ...

تیسرے نمبر پر سی لائنز یا سمندری شیر ہیں جو منطقی انداز سے سوچ سکتے ہیں۔ ایک پالتو سی لائن تو حساب کے مختلف فارمولے بھی حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چیمپئنزی

No wonder we are so fascinated by chimps – they remind us of ourselves

چیمپئنزی وہ مخلوق ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حال ہی میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ وہ مستقبل کی منصوبہ بندی بھی کرتے ہیں۔

کتے

Here's a better way to convert dog years to human years ...

اس کے بعد کتے ہیں جنھیں انسانوں کا بہترین دوست سمجھا جاتا ہے۔ یہ بھی انتہائی ذہین جاندار ہے جو 300 لفظ اپنے ذہن میں محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

کوا

Meet the misunderstood American crow

چھٹے نمبر پر عقلمند کوے ہیں جو جانتے ہیں کہ کس طرح سوچنا ہے، سیکھنا ہے اور احساس کرنا ہے۔ یہ بہت منتقم مزاج اور اپنے دشمنوں کو ہر حال میں پہچان لیتے ہیں۔

افریقی ببون

20 Interesting Baboon Facts

 ساتویں نمبر پر افریقی ببون ہیں جن کا رویہ بالکل انسانوں جیسا ہوتا ہے۔ ان کا اپنا پیچیدہ سماجی نظام ہے، وہ تناؤ محسوس کرتے ہیں اور ازخود تجزیہ کر سکتے ہیں۔

چیونٹی

Desert ant runs so fast it covers 100 times its body length per ...

چیونٹی بھی کسی سے بھی پیچھے نہیں، یہ ننھی سی مخلوق انتہائی عیار ہوتی ہے، بڑے گروپوں میں جمع ہو کر یہ چھوٹی آبادیوں والی چیونٹیوں کو غلام بنالیتی ہیں۔

ان کو معلوم ہوتا ہے کہ سورج کس وقت کہاں ہوگا۔

ڈولفن

Male bottlenose dolphins synchronise their calls to attract ...

آخری نمبر پر انسان دوست ڈولفن ہیں، یہ آئینے میں خود کو دیکھ کر پہنچاننے کی صلاحیت رکھتی ہیں، انہیں اپنی ماں، گروپ لیڈر اور رشتے داروں کی پہچان بھی ہوتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *