2 16 808x454

سول ایوی ایشن نے پی آئی اے کی ائیر پورٹ سروسسز روک دیں

28 views

سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے میں رقم کی عدم ادائیگی پر تنازع پیدا ہوگیا جس کےبعد سی اے اے نے قومی ائیرلائن کی ائیرپورٹ سروسز روکنے کا فیصلہ کرلیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر فنانس نے پی آئی اے کی ائیرپورٹ سروسز روکنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پی آئی اے کی جانب سی اے اے کے 127 ارب روپے واجب الادا ہیں، وعدے کے باوجود پی آئی اے نے ماہانہ 25 کروڑ روپے کی اقساط ادا نہیں کیں۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ سی اے اے پی آئی اے کو یکم نومبر سے مسافروں کو جہاز میں سوارکرنے کے لیے بریج نہیں دے گی اور نہ ہی پی آئی اے جہاز کے لیے پاور سپلائی حاصل کرسکے گی۔

اس کے علاوہ سول ایوی ایشن نے پی آئی اے پر مسافروں سے ائیرپورٹ چارجز وصول کرنے پر بھی پابندی عائد کردی جس کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی یکم اکتوبر سے مسافروں سے خود ائیرپورٹ سروس چارجز وصول کرے گی۔

سی اے اے اور پی آئی کے درمیان اختلافات

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تقسیم کرکے دو نئے ادارے قائم کرنے اور نوٹیفکیشن کے معاملے پر ڈی جی سول ایوی ایشن اور سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے تھے۔

سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل زرین گل درانی نے صدر مملکت ، وزیراعظم، وزیر ہوابازی اور کیبٹ ڈویژن کو خط لکھا ہے جس میں ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ کے 10 ستمبر کو سی اے اے کی تقسیم اور پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے قیام سے متعلق جاری نوٹیفکیشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سی اے اے خاقان مرتضیٰ نے خود ہی اپنی تعیناتی اور اتھارٹی کو تقسیم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جب کہ سی اے اے کی تقسیم اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پاکستان ائیر پورٹس اتھارٹی کے نام سے دو نئی اتھارٹیز بنانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کرنا وفاقی حکومت کا کام ہے

خط میں مذید کہا گیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی بطور ریگولیٹر انٹرنیشنل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور شہری ہوا بازی سے متعلق دیگر عالمی اداروں کا رکن ہے، اس طرح کے متنازع اقدامات پاکستان ایوی ایشن کیلئے نئی پابندیوں اور مشکلات کا سبب بن سکتے ہیں۔

سی اے اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کو غیرقانونی اور متنازع نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا جائے لیکن اب ایک بار پھر سی اے اے کی جانب سےنوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جبکہ پی آئی اے کی سرسسز بھی روکنے کا ففیصلہ کرلیا ہے

source: Geo news

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *