4 17 808x454

اداکارہ منشاپاشا کی طبیعت ناساز،دعاؤں کی اپیل کردی

202 views

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منشا پاشا نے اپنی طبیعت ناساز ہونے پر مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔

صبحین عماد

منشا پاشا نے اپنے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرنے کے لیے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ’وہ گزشتہ 10 دن سے شدید بیمار ہیں اور اب وہ آہستہ آہستہ صحتیاب ہورہی ہیں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اس موقع پر اپنی فیملی کی شُکرگزار ہوں کہ جنہوں نے میری دیکھ بھال کی اور مجھے واپس صحتیابی کی طرف لیکر آئے۔‘

منشا پاشا کی طبیعت ناساز، دُعاؤں کی اپیل کردی

منشا پاشا نے اپنے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم دعا کریں کہ میں جلد صحتیاب ہوجاؤں۔‘

خیال رہے کہ رواں سال اداکارہ منشا پاشا اور نامور سماجی کارکن جبران ناصر نے خاموشی سے نکاح کر لیا تھا جس کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

 مزید پڑھیں : منشا پاشا اور جبران ناصر نے بھی ازدواجی زندگی کا آغاز کرلیا۔۔

منشا پاشا نے سال 2019 میں 22 دسمبر کو پاکستان کے مشہور سماجی کارکن جبران ناصر سے منگنی کی تھی۔

اِس جوڑے کی منگنی کی تقریب کا اہتمام کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں کیا گیا تھا جس میں شوبز فنکاروں سمیت دونوں کے قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں : اتنی جلدی بچہ۔۔منشا پاشا اور جبران ناصر کی بچے کے ہمراہ ویڈیو پر مداح کی مبارک آباد۔۔

یاد رہے کہ پاکستان کی خوبرو اداکارہمنشا پاشا نے ہمٹی وی ڈرامہ سیریل شہر ذاد میں بہترین اداکاری سے سب کے دلوں میں گھر کرلیا تھا جبکہ اسس پہلے بھی وہ مشہور ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے میں بھی کشف کی بہن کا کرداد بھی نبھا چکی تھیں جبکہ انہوں متعتد ڈراموں میں کام کیا جس میں سب سے زیداہ مقبول ڈراما ہم سفر، شہر ذات،مدیحہ ملیحہ،زندگی گلزار ہے اور گھونگھٹ شامل ہیں

source: social media

content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *