point table 416x454

تیسرے چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کا تیسرا دن

1 views

تیسرا چیف آف دی نیول اسٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ 21 سے 28 ستمبر تک عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم ، کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے دن تین میچ کھیلے گئے۔

دن کے پہلے میچ کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو 7-1 سے شکست دی۔ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کے وسیم اکرم کو شاندار کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ دوسرا میچ واپڈا اور پاک فضائیہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں واپڈا نے پاک فضائیہ کو 3-2 سے شکست دی۔ واپڈا کے محمد علیم بلال کو ان کی مہارت کے شاندار مظاہرے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔

دن کے آخری میچ کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان اور پنجاب کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل تھیں جس میں نیشنل بینک آف پاکستان نے پنجاب کی ٹیم کو 4-0 سے شکست دی۔ نیشنل بینک کے محمد دلبر نے بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *