12 3 808x454

اداکارہ مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی۔

145 views

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی موصول ۔

صبحین عماد

پاکستان شابزانڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مشال خان جو اہنی بہترین اداکاری سے بہت کم عرصے میں ہی  مداحواں کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں کسی تعارف کی محتجاج نہیں۔

اداکارہ و ماڈل مشال خان کو اب اپنی زندگی خطرے میں محسوس ہونے لگی ہے کیونکہ اداکارہ مشال خان کو تیزاب حملے کی دھمکی ملنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سے رجوع کرلیا ہے۔

Mashal Khan Singing A Song Is All You Need To Listen Today | Reviewit.pk

مشال خان نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی اسٹوری پر دھمکی آمیز پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

مذکورہ پیغام میں ایک ٹوئٹر ہینڈل سے اداکارہ مشال خان کو تضحیک کا نشانہ بناتے ہوئے تیزاب کا حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

مشال خان نے شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی پریشان کن ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں موصول ہونے والی اس دھمکی پر انہوں نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رجوع کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سےقبل اداکارہ اور ماڈل مشال خان علی انصاری کی منگنی کے بعد خود پر لگائے جانے والے الزامات کے حوالے سے جواب دے دیا تھا۔

حال ہی منگنی کرنے والی شوبز جوڑی صبور علی اور علی انصاری کی منگنی پر مشال خان کو ٹرولنگ کا سامنا تھا۔

اداکارہ مشال خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ صبور علی اور اداکارعلی انصاری کو منگنی کی مبارکباد دی تھی اور ٹرول کرنے والوں کو چُپ کروادیا تھا۔

مشال خان صبور اور علی انصاری کی منگنی پر بول پڑیں

انہوں نے کہا تھا کہ میں دونوں کی منگنی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں اور دونوں کے بہتر مستقبل کیلئے دعا گو ہوں۔

اداکارہ مشال خان نے انسٹا اسٹوری کی کیپشن میں لکھا تھا کہ یہ بہت افسوسناک ہے کہ وہ لمحہ جو کسی بھی جوڑی کیلئے خوش آئند ہو سکتا ہے اسے ہم بیکار گپ شپ میں تباہ کردیتے ہیں۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ مجھے علی انصاری اور صبور کی منگنی کے معاملے پر بلاوجہ گھسیٹا گیا۔

مشال خان نے کہا تھا کہ ہمیں کسی دوسرے کے یادگار لمحات کو یوں بیکار باتوں سے خراب نہیں کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ صبور سے منگنی سے قبل مشال خان علی انصاری کی قریبی دوست شمار کی جاتی تھیں اور دونوں کی شادی کی خبریں بھی خوب زیر گردش تھیں۔

Have Mashal Khan And Ali Ansari Called It Quits?

تاہم  بعد ازاں دونوں میں نامعلوم وجوہات پر بریک اپ ہوگیا تھا۔

گزشتہ دنوں اداکارہ مشال خان نے پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار علی انصاری کی منگنی کے ایک روز بعد ہی قاسم خان سے منگنی اور تعلقات کا اشارہ  بھی دیا تھا۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہن رکھی تھی ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mashal Khan (@mashalkh)

دوسری جانب قاسم خان نے بھی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مشال کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

اداکار قاسم کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں قاسم خان نے اداکارہ مشال خان کے لیے محبت بھرا پیغام بھی لکھا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by kasim khan (@kasimkhanofficial)

قاسم خان نے لکھا تھا کہ کیا آپ زمین پر فرشتوں کے ہونے پر یقین رکھتے ہیں ، کیونکہ میں انہی میں سے ایک مشال سے ملا۔

اداکار کی جانب سے معروف اداکارہ اور ماڈل مشال کے لیے لکھے جانے والے اس محبت بھرے پیغام نے صارفین کے ذہن میں یہ سوال پیدا کر دیا ہے کہ کیا دونوں اداکاروں کے درمیان کچھ ہے۔

جبکہ کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ دونوں اداکاروں نے منگنی کر لی ہے۔

Wait! Did Mashal Khan Just Strike Back At Ali Ansari By Flaunting Her  'Engagement' Ring?

تاہم اس حوالے سے اداکار قاسم خان اور اداکارہ مشال خان کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اب جبکہ اداکارہ کی جانب سے تیزاب حملے کی دھمکی کی خبروں کا سامنے آنے کی وجہ سے قیاس آرایاں کی جارہی ہیں کہ کون ہے جس کی اداکارہ سے اس حد تک نفرت یا دشمنی ہوسکتی ہے جو یوں انہیں حملے کی کھلےعام دھمکی دے۔ لیکن ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا جبکہ اداکارہ نے خود ہی آیف آئی اے سے بھی رجوع کرلیا ہے جس سے امید ہے کہ جلد دھمکی دینے والے بھی منظرعام پرہوں گے

source: social media
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *