8 14 808x454

عمر شریف کی طبیعت بگڑ گئی،48 گھنٹے اہم قرار

2 views

کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج معروف اداکار عمر شریف کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔

صبحین عماد

معروف اداکار عمر شریف کی طبیعت بگڑنے کے باعث علاج کے لیے بیرون ملک روانگی موخر کر دی گئی تاہم ان کی امریکہ منتقلی کیلئے ائیرایمبولینس کراچی پہنچ گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے ان کی صحت سے متعلق اگلے 48 گھنٹے اہم قرار دیئے ہیں۔

ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث طبیعت بگڑی جس کے بعد انکو فوری طور پر سی سی یو وارڈ منتقل کردیا ہے۔

عمر شریف کو 48 گھنٹے تک زیرنگرانی رکھا جائے گا، طبیعت بہتر ہونے پر بیرون ملک روانگی سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا۔ دوسری جانب عمر شریف کو بیرون ملک لے جانے والی ائیر ایمبولینس کراچی پہنچ گئی ہے۔

معروف کامیڈین عمرشریف کیلیے ایئرایمبولینس کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئی ہے تاہم ان کی طبیعت کے باعث امریکا روانگی موخرکردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی علاج کے لیے امریکا روانگی موخر کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کے نجی اسپتال میں زیر علاج پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ  کامیڈین، ڈرامہ نگار اور فلم اسٹار عمر شریف کی حالت ایک مرتبہ پھر بگڑنے پر انہیں سی سی یو میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایئرایمبولینس فلپائن سے پاکستان روانہ ہوئی تھی۔ سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ائیرایمبولینس کولینڈنگ کی خصوصی اجازت دے رکھی تھی۔

ذرائع کے مطابق امریکا میں مقیم امراض قلب کے ماہرڈاکٹراورپاکستانی اداکارہ ریما خان کے شوہرڈاکٹر طارق شہاب نے واشنگٹن میں عمرشریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات کیے ہیں اوروہ پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

عمرشریف کو ایئرایمبولینس کے ذریعے جارج واشنگٹن ہسپتال منتقل کیا جانا تھا۔ جہاں ان کے دل کے والو کا ایک بالکل نئی تکنیک ’مائٹرل والو کلپنگـ‘ کے ذریعے علاج کیا جائے گا۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر ہی والو کا علاج کیا جاتا ہے۔

source: Express News

content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *