5 808x454

حکومت کا عوام پر پیٹرول بم، مگر آپ نے گھبرانا نہیں ہے

34 views

وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ترتیب و تدوین: صبحین عماد

مہنگائی سے ستائی عوام پر ایک کے بعد ایک بم گرانے کی حکومت نے اپنی روایت نہٰیں توڑی بس آپ نے گھبرانا نہیں کہ کا نعرہ لگاتے لگاتے حکومت نے ایک بار پھر پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر, لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرول کی نئی قیمت 127 روپے 30 پیس فی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 122 روپے 4 پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 99 روپے 51 پیسے فی لیٹر  جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 99 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگی۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔

ایل این جی کی قیمت میں بھی اضافہ

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر ایل پی جی بم گرادیا گیا، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 29 روپے دس پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 343 روپے مہنگا ہوگیا، نئی قیمتوں کا اطلاق اکتوبر کیلئے ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے ایل پی جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 174 روپے 58 پیسے سے بڑھا کر 203 روپے 69 پیسے مقرر کی گئی ہے ۔

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2060 روپے 15 پیسے سے بڑھاکر 2403 روپے کردیا گیا ہے۔

  دوسری جانب  وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی  بھی منظوری دے دی، قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 روز کیلئے ہوگا ۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 127 روپے 30 ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے ایک پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 122 روپے 4 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 99 روپے 31 پیسے ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 99 روپے 51 پیسے ہوگی۔

واضح رہے کہ 15 ستمبر کو وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے سے زائد کا اضافہ کیا تھا، اس اضافے کے بعد پٹرول 123 روپے 30 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 120 روپے چار پیسے فی لیٹر ہوا، مٹی کا تیل 92 روپے 26 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 90 روپے 69 پیسے ہوئی تھی۔

Source: media reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *