2 4 808x454

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

55 views

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔

صبحین عماد

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید آئی ایس آئی کے سربراہ تھے جنہیں آج کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو پنجاب رجمنٹ کی لائٹ اینٹی ٹینک بٹالین میں کمیشن دیا گیا۔ وہ کمبائنڈ آرمز سنٹر یوکے ، سٹاف کالج کوئٹہ ، ایڈوانس سٹاف کورس یوکے ، این ڈی یو اسلام آباد ، اے پی سی ایس ایس یو ایس اے اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز یوکے سے فارغ التحصیل ہیں۔

 مزید پڑھیں :راوا نیوز کا اعزاز برقرار لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینا

انہوں نے کنگز کالج لندن اور این ڈی یو اسلام آباد سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔

ندیم انجم  کو روایتی اور ذیلی روایتی خطرے کے ماحول میں کمان کا وسیع تجربہ ہے۔ وہ مغربی سرحد اور ایل او سی دونوں پر کمانڈ کے علاوہ بلوچستان میں طویل خدمات انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں انفنٹری بریگیڈ ، کرم ایجنسی اور ہنگو میں انفنٹری بریگیڈ کو آپریشن ضرب عضب کے دوران کمانڈ کیا اور وہ آپریشن ردالفساد کے دوران آئی جی ایف سی بلوچستان تھے۔

 یہ پرھیں : پاکستان کا اگلا آرمی چیف کون ہوسکتا ہے ؟؟

وہ پی ایم اے ، اسٹاف کالج اور این ڈی یو میں انسٹرکٹر، اسٹاف کالج کوئٹہ کے کمانڈنٹ اور 5 کور کے چیف آف سٹاف بھی رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم  باسکٹ بال اور کرکٹ کے شوقین ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج میں معمول کے تقرروتبادلے کیے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس آئی کی تعنیاتی وزیراعظم کی صوابدید پر ہوتی ہے لیکن وزیراعظم انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ کی تعیناتی آرمی چیف کے ساتھ مشاورت سے کرتے ہیں۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم اس سے قبل کور کمانڈر کراچی تعینات تھے اور ستمبر 2019 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

 یہ بھی پڑھیں راوا نیوز کا اعزاز برقرار:ایئر مارشل ظہیر احمد بابر نئے ایئرچیف مقرر

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈر کراچی تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ  لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود  کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل عاصم ملک کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر پاک فوج کا ایجوڈنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

source: ISPR Official

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *