2 6 808x454

بلاول بھٹو زرداری ماموں بن گئے۔

51 views

بختاور بھٹو زرداری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کے بعد بلاول بھٹو آفیشلی طور پر ماموں بن گئے۔

صبحین عماد

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زراری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے بختاور بھٹو زرداری کو بیٹے سے نوازا ہے جس کے بعد میں آفیشلی ماموں بن گیا ہوں۔

شہید بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سب سے پہلے ٹوئٹر پر بیٹے کی ولادت کی اطلاع دی تھی۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ میں بیٹے کی ولادت کی خبر شیئر کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہی ہوں۔

 یہ پڑھیں : زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شاہانہ شادی۔۔

بختاور اور بلاول بھٹو کی طرح آصفہ بھٹو زرداری نے اس خبر کو شیئر کیا اور بتایا کہ میں آفیشلی خالہ بن گئی ہوں۔

خیال رہے کہ رواں سال سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی 31 سالہ بختاور بھٹو زرداری 29 جنوری کو بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستانی نژاد دبئی کے صنعت کار محمود چوہدری کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں تھیں۔

Bakhtawar Bhutto dazzles in champagne-gold on her nikah ceremony - Daily  Times

نکاح کی تقریب میں بھٹو و زرداری خاندان اور محمود چوہدری کے رشتے دار شریک ہوئے اور اس موقع پر بلاول ہاؤس میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے

Bakhtawar Bhutto's new wedding photograph becomes an instant hit on  Instagram

ان کی شادی کی تقریبات 4 دن قبل 25 جنوری سے ان کی 31 ویں سالگرہ کے موقع پر شروع ہوئی تھیں اور تقریبات کا آغاز محفل میلاد سے کیا گیا تھا۔

source: social media
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *