4 6 808x454

کنگ خان کا زوال شروع، شاہ رخ کے بیٹے کو 20 سال کی سزا ہوگی؟

453 views

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان  اور ان کی اہلیہ گوری بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری کے بعد سے بحران سے گزر رہے ہیں اواب ایسا لگ رہا کہ شاہ رخ جودنیا میں کنگ خان کے نام سسے جانے جاتے ہیں ان پر بھی زوال شروع ہوگیا ہے۔

صبحین عماد

  شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو منشیات  کیس میں 3 اکتوبر کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے گرفتار کیا تھا۔آریان کے وکیل سینئر  ایڈوکیٹ  ستیش مانشندے ضمانت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن گزشتہ روز ضمانت کو

یہ پڑھیں : نشہ جو سر چڑھ کر بولے:بالی ووڈ کنگ خان کا بیٹا منشیات کیس میں گرفتار

ناقابل قبول قرار دینے کے عدالتی ریمارکس نے شاہ رخ اور گوری کی پریشانی مزید بڑھا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست ضمانت مسترد ہونے اور عدالتی ریمارکس نے شاہ رخ اور ان کے خاندان کو ہلا کر رکھ دیا اور ان کی نیندیں اڑا دیں ہیں ۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شاہ رخ اور گوری کی راتوں کی نیند ختم ہو گئی ہیں اور وہ آریان کی صحت جاننے کے لیے دن میں کئی بار فون بھی کر رہے ہیں۔ ممبئی سیشن کورٹ اب 13 اکتوبر یعنی کل آریان کی درخواست ضمانت پر مزید سماعت کرے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ذریعہ سے پتہ چلا ہے کہ آریان کی گرفتاری کے فورًا بعد ایس آر کے نے قانونی مشورہ لینے کے لیے ملک کے کئی بڑے قانونی ماہرین سے رابطہ بھی کیا جب کہ وکیل ستیش مانشندے نے سپر اسٹار کو یقین دلایا ہے کہ آریان جلد باہر آجائے گا۔

شاہ رخ خان کو بڑا نقصان

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے اپنی آنے والی فلم ‘پٹھان’ کی بین الاقوامی شوٹنگ کا شیڈول بھی منسوخ کردیا ہے اور ہدایت کار ایٹلی کی فلم کی شوٹنگ بھی ملتوی کردی گئی ہے۔

جبکہ ایک ایجوکیشن برانڈ نے بھی شاہ رخ خان کے اشتہارات کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

اس سے قبل دعویٰ کیا گیا تھا  شاہ رخ خان نے بیٹے آریان کی منشیات کیس میں گرفتاری کو مد نظر رکھتے ہوئے اداکار اجے دیوگن کے ساتھ طے شدہ اشتہار منسوخ کردیاتھا۔

آریان خان کا جیل میں کھانے پینے سے انکار

ھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان کو جیل میں کافی مشکلات کا سامنا ہے اور جیل قواعد کے مطابق انہیں نئے قرنطینہ سیل میں رکھا گیا ہے لیکن وہ اس مشکل وقت میں جیل کے ٹوائلٹ استعمال کرنے سے کترارہے ہیں۔

NCB says Aryan Khan consumed drugs. What is the punishment? - News Analysis News

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ آریان جیل میں ٹوائلٹ جانے کے خوف سے نہ کچھ کھارہے ہیں اور نہ پی رہے ہیں، جیل حکام اور انتظامیہ اس حوالے سے خاصے فکر مند ہیں اور انہیں عملے کی جانب سےباقاعدگی سے کھانے اور پینے کے حوالے سے کہا جارہا ہے۔

جیل میں آریان کو کیا کھانا پڑتا ہے؟

بھارتی میڈیا کی حالیہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آریان خان نے جیل کا کھانا کھانے سے صاف انکار کردیا ہے اور فی الحال وہ بسکٹس کھانے کے طور پر کھا رہے ہیں۔ اس سے قبل آریان خان کی جیل میں گزارے جانے والی زندگی سے متعلق تفصیلات سامنے آئی تھیں جس میں بتایا گیا تھا کہ انہیں صبح 6 بجے اٹھا کر 7 بجے ناشتہ دیا جاتا ہے جب کہ دوپہر کا کھانا 11 بجے دیا جاتا ہے جس میں دال چاول شامل ہیں۔

شاہ رخ کے ہم شکل کو بھی مشکلات

دوسری جانب آریان خان کی گرفتاری نے بالی وڈ کنگ کے ہم شکل کی مشکلات بھی بڑھادی ہیں۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں 45 سالہ راجو راہکوار کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے کورونا کے باعث تمام ایونٹس منسوخ ہوگئے تھے اور اب حالات میں بہتری آنے ہی لگی تھی کہ آریان کا واقعہ ہو گیا جس کے پیش نظر ان کے شیڈول دو ایونٹس ملتوی کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے آرگنائزر کا کہنا ہے کہ عوام شاہ رخ کی حالیہ ساکھ سے مطمئن نہیں اس لیے وہ ان کے ہم شکل کو مدعو نہیں کر سکتے۔

جرم ثابت ہوا تو کتنے سال کی سزا ہوگی؟

میڈیا رپورٹ کے مطابق این ڈی پی ایس ایکٹ کی 4 دفعات سیکشن 8سی، 20 بی، 27 اور 35 کے تحت گرفتار کیا ہے،ان مقدمات میں انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔ سیکشن 8 سی منشیات خریدنے اور فروخت کرنے کا کیس ہے اور اگر آریان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 6 ماہ سے لے کر 10 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے ۔سیکشن 20 بی گانجا، چرس اورڈرگز رکھنے کا کیس ہے اور اس کیس میں 20 سال تک کی سزا ہوتی ہے لہذا اگر آریان خان پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں 20 سال تک کی سزا ہوسکتی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : منشیات کیس: شاہ رخ خان کو بڑا دھچکا، آریان خان سینٹرل جیل منتقل۔

سیکشن 27 یہ دفعہ ڈرگز رکھنے کی صورت میں ملزم پر عائد کی جاتی ہے اور سیکشن 35 میں ملزم کو خود کی بے گناہی ثابت کرنی ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتاری کے بعد آریان خان کا جے جے ہسپتال میں باقاعدہ میڈیکل ٹیسٹ کر ایا گیا جس کے بعد انہیں نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے دفتر لایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ کل آریا خان کی ضمانت کے لیے ایک بار پھر سماعت کی جائےگی اب دیکھنا یہی ہے کہ اس بار آریان کی ضمانت منظور ہوپاتی ہے یا اس بار بھی بالی ووڈ کے مشہور کنگ خان بے بس رہ جائیں گے۔

SOURCE: media reports
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *