nigar 2 808x454

نگار  تو  واقعی  نگار  ہے! ٹریلر دلوں  کو  بھا  گیا

184 views

پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کا آفیشل ٹریلر  یوٹیوب  اور  فیس  بک سمیت مختلف سوشل میڈیا سائٹس پر جاری کر  دیا گیا  ہے۔

تحریر  :  حرا  خالد

پاکستان  کی  پہلی  خاتون  لیفٹیننٹ  جنرل  نگار  جوہر  کی  زندگی  پر  بننے  والی  ٹیلی  فلم  ایک  ہے  نگار  کا  آفیشل  ٹریلر  جاری  کر  دیا  گیا  ہے۔  فلم  کو   نجی  ٹی  وی  اے  آر  وائے  اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےتعاون سے بنایا گیا ہے۔  یہ ٹیلی فلم پاک فوج میں تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر ملک کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل اور پاکستان کی پہلی خاتون سرجن نگار جوہر کی زندگی  کی  کہانی پر  مبنی  ہے۔

تقریباً  2  منٹ کے  اس ٹریلر میں  لیفٹیننٹ  جنرل نگار جوہر کی ابتدائی زندگی سے لے کر ان کے لیفٹیننٹ جنرل بننے تک کی کہانی کو دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر   چند  ہی  گھنٹوں  میں 14 لاکھ  سے  زائد   بار  دیکھا  جا  چکا  ہے۔

فلم ’’ایک ہے نگار‘‘ کی کہانی معروف  مصنفہ  عمیرہ احمد نے تحریر کی ہے۔ فلم کی ہدایت عدنان سرور نے دی ہے جب کہ نینا کاشف اور ماہرہ خان کی  پروڈکشن کمپنی سلفری فلمز کے بینر تلے اس فلم کو تیار کیا گیا ہے۔ اس  فلم میں ماہرہ خان کے مقابل اداکار بلال اشرف مرکزی کردار ادا  کر  رہے  ہیں ۔ ان کے علاوہ اداکار خوشحال خان، سہیل سمیر اور اداکارہ سارہ بھی فلم کا  حصہ  ہیں۔ ٹیلی فلم کو  نجی ٹی وی چینل   اے آر وائے پر 23 اکتوبر کو رات  8  بجے  پیش  کیا  جائے  گا۔

لیفٹیننٹ  جنرل  نگار  جوہر  کون  ہیں:

نگار جوہر  لیفٹیننٹ  جنرل  کے  عہدے  تک  ترقی  پانے  والی پاکستان کی پہلی خاتون سرجن ہیں۔ وہ اس شعبے سے 1985 میں وابستہ ہوئیں۔ انہوں نے فیملی میڈیسن میں ایم سی پی ایس، ایڈوانسڈ میڈیکل ایڈمنسٹریشن میں ایم ایس سی اور صحت عامہ میں ماسٹرز کررکھا ہے۔

لیںیفٹٹنٹ جنرل نگار آرمی میڈیکل کالج کی گریجویٹ ہیں اور پاک فوج میں تقریباً 3 دہائیوں پر مشتمل کیریئر میں انتظامی اور مختلف امور میں سربراہی کا وسیع تجربہ رکھتی ہیں۔

انہیں پاک آرمی میں لیفٹننٹ جنرل کے رینک تک پہنچنے والی پاکستان کی پہلی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔آرمی میڈیکل کور کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے پر انہیں وزیراعظم  پاکستان کی جانب سے تمغہ امتیاز ملیٹری اور فاطمہ جناح گولڈ میڈل سے بھی نوازا گیا۔

مزید  جانیے  :  فخر پاکستان: نگار جوہر پاک فوج کی پہلی خاتون لیفٹینینٹ جنرل بن گئیں 

لیفٹننٹ جنرل نگار جوہر نے بریگیڈیئر کی حیثیت سے سی ایم ایچ جہلم کی کمان سنبھالی تھی اور اب مسلح افواج کے سب سے بڑے ہسپتال ایمریٹس ملٹری ہسپتال راولپنڈی کی کمانڈنگ کر رہی ہیں۔

مرکزی  کردار  پر  تنقید:

ٹریلر  میں  جہاں  ہدایتکاری  اور  منظر  نگاری  بہترین  ہے  وہیں  بہت  سارے  ناظرین  کا  یہ  خیال  ہے  کہ  یہ  کردار  ماہرہ  خان  کے  بجائے  کسی  اور  اداکارہ  کو  کرنا  چاہیے  تھا۔  کچھ  صارفین  کا  خیال  ہے  کہ  اریبہ  حبیب  یا  صنم  بلوچ اس  کردار  کو  زیادہ  اچھا  نبھاتیں  کیونکہ  ان  دونوں  کے  چہروں  کی  شباہت  لیفٹینٹ  جنرل  نگار  جوہر  سے  زیادہ  ملتی  ہے۔

Source: Media reports

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *