1 9 808x454

پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے

15 views

 پاکستان ائیر فورس اکیڈمی اصغرخان میں گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ ایوی ایشن انڈسٹری میں خود انحصاری کی جانب گامزن ہے اور پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کے لئے مکمل تیار ہے۔

گریجویٹ ہونے والے کیڈٹس سے اپنے خطاب میں سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ یاد رکھئے آج پاک فضائیہ میں بطور افسران آپ کے سفر کا آغاز ہوا ہے۔

اب آپ کو انتھک محنت کے ساتھ اپنے آپ کو جدید ٹیکنالوجی، نئے کنسپٹس اور عصر حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق خود کو جنگی حکمت عملی سے روشناس کرنا ہوگا۔ خطے میں قیام امن مسئلہ کشمیر کے حل اور افغانستان میں امن سے منسلک ہے۔ اسلحے کی دوڑ سے خود کو غیر منسلک رکھتے ہوئے پاک فضائیہ اپنی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہی ہے تاکہ وطن عزیز کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کو روکا جا سکے۔ ٹیکنالوجی بہت تیزی سے میدان جنگ کو تبدیل کر رہی ہے چنانچہ پاک فضائیہ کی مکمل توجہ ماڈرنایزیشن اور افرادی قوت کی جدید تقاضوں کے مطابق تربیت پر ہے۔ نان کانٹیکٹ وارفیئر کا پورا ادراک رکھتے ہوئے پاک فضائیہ اپنے آپ کو سمارٹ اور کٹنگ ایج صلاحیتوں سے لیس کر رہی ہے جن میں پرسیزن اور اسٹینڈ آف ویپنز، ڈرون، الیکٹرانک وارفیئر اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس شامل ہیں۔ الحمدللہ ان تمام شعبوں میں پاک فضائیہ نے خود انحصاری حاصل کر لی ہے۔ آپ کو اپنے پیشروؤں کے نقش قدم پر چلنا ہے جنہوں نے ہر قسم کے کٹھن حالات میں پاک فضائیہ کے پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *