ks2 808x454

رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

35 views

سپریم کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے اور انہیں ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس  کی  سماعت کی۔ عدالت عظمی نے نیب کو ہدایت کی کہ خورشید شاہ سے تحقیقات کی جائیں مگر جیل میں نہ رکھا جائے۔ دوران سماعت نیب نے استدعا کی کہ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

عدالت نے وکلائے طرفین کے دلائل سننے کے بعد خورشید شاہ کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ خورشید شاہ کا نام ای سی ایل میں رہے گا، وہ ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خورشید شاہ کو ضمانت پر مبارک باد دی اور  کہا کہ حکومت نے نیب کیساتھ مل کر خورشید شاہ کو دو سال قید میں رکھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا  ہے۔  کرپشن کے جعلی مقدمات کی آڑ میں خورشید شاہ کو دراصل جمہوریت سے وفا کی سزا دی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے  بھی سید خورشید شاہ کو درخواست ضمانت منظور ہونے پر مبارک  پیش  کی۔  شہاز  شریف  کا  کہنا  تھا  کہ  جھوٹے، بے بنیاد اور اور سیاسی انتقام پر مبنی جعلی احتساب کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے۔خورشید شاہ قد آور سیاسی رہنما ہیں، امید ہے وہ بھرپور انداز میں اپنا سیاسی کردار پھر سےادا کرنا شروع کریں گے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ کو 18 ستمبر 2019 کو نیب نے گرفتار کیا تھا۔ نیب سکھر کی جانب سے خورشید شاہ پر ایک ارب 30 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا، جس میں خورشید شاہ کی اہلیہ، 2 بیٹے اور بھتیجے سمیت 18افراد ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *