3 3 808x454

یوم سیاہ: جنت کی وادی آج بھی لہو لہو ہے

561 views

مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے

ظلم کی انتہا ہوگی ،ستم گر رہنما ہونگے، صدائیں گونجتی ہوں گی ،مگر ہم بے زباں ہوں گے۔

صبحین عماد

کشمیریوں کےلیے 27 اکتوبر 1947 کا دن کسی ڈروانے خواب سے کم نہ تھا کیونکہ تب پہلی مرتبہ بھارتی فوج نے اپنے قدم جنت نظیر میں رکھے تھے اور اس وقت سے لے کر آج تک مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے یہ دن یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں ظلم کرنے والے نے ظلم کی انتہا کردی لیکن کشمیریوں نےبھی صبر کی مثال قائم کی اور جھکنے سے بہتر حق کے لیے موت کو گلے لگانا بہتر سمجھا ۔ بھارت اپنی جارحیت اور ظلم سے باز نا آیا اور ایسا ہی ایک عمل بھارت نے 5 اگست 2019 کے دن آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے کیا جب اُس نے کشمیریوں سے اُنکی شناخت ہی چھیننے کی کوشش کی۔

At least 7 civilians killed in fighting and protests in India-held Kashmir - World - DAWN.COM

بھارت نے یہ گھناؤنا عمل کرکے کہ اپنے لیڈر جواہر لال نہرو کے اُس وعدے کو بھی توڑا جو اُس نے اقوام متحدہ اور اپنے ملک میں مختلف مقامات پر کیا تھا۔اس وعدے میں اُس نے کہا تھا کہ بھارت کشمیر میں رائے شماری کروائے گا۔ رائے شماری تو کبھی نہیں کروائی گئی البتہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ ثابت کرنے کی کوشش ضرور کی گئی۔

بھارتی عمل سے جہاں انکا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا تو دوسری طرف کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں بھی سنا گیا۔ہندو انتہا پسند بی جے پی کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی پر تلی ہوئی ہے۔ اس کا واضح ثبوت واچ جینو سائیڈ نے دُنیا کے سامنے پیش کیا۔مقبوضہ کشمیر کی مقامی قیادت بھی ان کالے اقدامات کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔

د نیا کے مختلف ایوانوں، انسانی حقوق کی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر کھل کر تنقید کی۔ برطانوی ممبران پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے ہتھکنڈوں پر کڑی تنقید کی۔ ترکی،ملائشیا اور ایران کی قیادت کا مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف دنیا کے سامنے ہے۔

سید علی گیلانی کی زبردستی تدفین، وادی میں احتجاج، نوجوان سڑکوں پر نکل آئے

16یورپی پارلیمنٹ ممبران نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر یورپی یونین کے صدر کو خط لکھا۔ یورپی ممبران پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک بھارت کے نام نہاد سیکولر چہرے پر طمانچہ ہے۔مودی کے انڈیا کے ”توسیع پسندانہ عزائم”پورے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں۔

حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد بھارتی حکام نے خود ان کی تدفین کر دی۔ سید علی گیلانی کی وصیت کے مطابق انہیں سری نگر کے شہدا قبرستان میں دفن ہونا تھا۔ مودی کی بدحواس حکومت نےسید علی گیلانی کی قریبی قبرستان میں تدفین کی۔

Pakistan condemns Indian actions as Syed Ali Geelani denied 'proper' funeral - World - DAWN.COM

بھارت اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قتلِ عام کر چکا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کا بدترین لاک ڈاؤن 814 دن سے نافذ ہے۔ بھارت ہر کوشش کر رہا ہے کہ کشمیریوں کی آواز کو دبایا جائے تاکہ باہر کی دنیا کو علم نہ ہو سکے کہ وہ وادی میں کیا ظلم ڈھا رہا ہے۔ جیسے ہی پاکستان کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنی آواز بلند کرتا ہے تو دوسری طرف بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت شروع کر دیتا ہے جس میں وہ نہتے شہر یوں کو نشانہ بنا تا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنے کےلیے پاکستان کےخلاف جھوٹا پروپیگنڈا بھی کر تا ہے لیکین ہر بار بھارت کو منہ کی کھانی پڑ جاتی ہے۔

بھارت اب تک ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کا قتلِ عام کر چکا ہے۔ 22ہزار920عورتوں کو بیوہ، ایک لاکھ 7ہزار 802سے زائد بچوں کو یتیمجبکہ 11ہزار219عورتوں کی آبرور یزی کی گئی۔

Kashmir: There exists an entire range of methods to kill Kashmiris, running them over is the latest

پاکستان ہمیشہ سے ہی کشمیریوں کے حق خودِرادیت کےلیے دنیا میں آواز بلند کرتا آرہا ہے مگر 5 اگست کے بعد سے تو پاکستان نے کوئی ایسا فورم نہیں چھوڑا جہاں کشمیریوں کی آواز دنیا بھر تک نہ پہنچائی ہو۔ پاکستان کشمیریوں پر ہونے والے ظلم سے بہت اچھی طرح واقف ہے اور وہ جتنا بھی ظلم کر ے وہ کشمیریوں سے اُنکی شناخت نہیں چھین سکتا۔ کہتے ہیں نہ ظالم چاہے جتنا بھی طاقت ور کیوں نہ ہو اُسکے ظلم کو زوال ضرور آتا ہے اور ظلم جب حد سے بڑھ جاتا ہے تو مِٹ جاتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں 27 اکتوبر کو مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کےلیے یومِ سیاہ منایا جارہا ہے۔

Kashmir crisis: what's going on and why does it matter? | Euronews

اس دن پوری دنیا کو یہی پیغام دیا جائے گا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے،پاکستان کشمیریوں کی آزادی کی جنگ آخری سانس تک لڑتا رہیگا اور کشمیر کو اس کی آزادی دلوا کر رہے گا ،ظلم کرنے والے ظلم کرتے رہ جائیں گے اور سہنے والے کمال کر دکھائیں گے ۔۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *