راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں محمد رضوان کی شاندار کاکردگی نے انہیں اسٹار بیٹر بنا دیا ہے اور اب تو یوں لگنے لگا ہے کہ پوری ٹیم ہی رضوان اور بابر کی اوپننگ پر تکیہ کرکے بیٹھی ہوتی ہے لیکن جس رضوان کی بیٹنگ پر ٹیم کو تکیہ ہے انکا اپنا تکیہ خاصا مشہور ہو رہا ہے۔ آخر رضوان کے اس تکیے میں ایسا کیا ہے کہ یہ ہر جگہ انکے ساتھ ساتھ نظر آتا ہے؟؟؟
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کی دبئی سے ڈھاکہ روانگی کی ویڈیو جاری کی ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محمد رضوان بمع ٹیم کے ہوٹل کی لابی سے برآمد ہوتے ہیں ، سب کھلاڑی اپنے اپنے بیگز پہنے بنگلہ دیش روانگی کے لئے تیار نظر آتے ہیں لیکن رضوان اپنے بیگ کے ساتھ بغل میں تکیہ دبائے دکھائی دیتے ہیں ، قصہ یہیں ختم نہیں ہوتا بلکہ ائیرپورٹ پر بھی رضوان اس تکیے کو سینے سے لگائے نظر آتے ہیں اور بنگلہ دیش لینڈ کرنے کے بعد بھی اپنے تکیے کو سنبھالے چلتے ہیں۔ اب یہ تجسس تو ہونا لازمی ہے کہ آخر اس تکیے میں ایسا کیا خاص ہے کہ رضوان اسے ملکوں ملکوں لے کر گھوم رہے ہیں؟؟؟
پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر ابراہیم بدیس کے مطابق محمد رضوان ماضی میں بھی مختلف ممالک کے دوروں کے موقع پر بھی تکیہ ساتھ لیکر گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے دورے پر بھی رضوان اپنا تکیہ ساتھ لے کر گئے تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کسی دوسرے تکیے کے ساتھ نہیں سو سکتے، اپنے تکیے میں آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک کرکٹ شائق ان سے تکیے سے متعلق سوال کرتا ہے جس پر رضوان نے ہنستے ہوئے جواب دیتے ہیں کہ تکیہ ضروری ہے بھیا، حالات مشکل ہیں تھوڑے سے۔
Mohammad Rizwan : Pillow zaroori hai bhaiya ha. Halaat thoray mushkil hain. Dua ki request ha.
🎥 : Paktv pic.twitter.com/JSuID0omkF
— Thakur (@hassam_sajjad) November 12, 2021
خیال رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان دورہ ویسٹ انڈیز میں بھی تکیے کے ساتھ تصاویر سامنے آئی تھیں۔
وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا تکیہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث بن گیا اور صارفین اس حوالے سے دلچسپ تبصرے کرتے نظر آئے۔
ایک صارف نے لکھا کہ ہم سب کو بھی زندگی میں ایسے شخص کہ ضرورت ہوتی ہے جو ہمیں ایسے چاہے جیسے رضوان اپنے تکیے کو چاہتے ہیں۔
You all want someone who loves you like Rizwan loves his Pillow 🌚 pic.twitter.com/XEx80oSkc3
— Syeda Trimzi (@TrimiziiiSyeda) November 13, 2021
ایک اور صارف نے لکھا رضوان اور انکا تکیہ ، ایک خوبصورت کہانی ۔۔۔۔
Show me a better love story than Rizwan and his pillow 💘#Rizwan pic.twitter.com/tGII1njeH1
— Samreen 🇵🇰 (@ISamMujaddadi) November 13, 2021
نور عباس نے کہا کہ رضو نے تکیے کو ایسے ساتھ لگایا ہوا ہے جیسے چھوٹا بچہ اپنا کھلونا سنبھالتا ہے۔
Rizu keeping his pillow like a kid protecting his favorite toy. Cutest human on earth. Muhammad Rizwan❤️ pic.twitter.com/mt2Iu2vU9L
— Noor Abbas (@Noorrii1418) November 13, 2021
ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ رضوان کو اپنے تکیے پر بہت تکیہ ہے۔
Rizwan Bhai's trust on pillow is extreme 💕 pic.twitter.com/t3igm7jOM0
— Sara Javed (@sarajav9606) November 14, 2021
ایک صارف نے لکھا کہ ہر چیز وقتی ہے لیکن رضوان اور انکا تکیہ پرمننٹ ہے۔
Everything is temporary but traveling of Rizwan with his pillow is permanent💞 pic.twitter.com/cl1wPGjKjP
— Farwa Munir (@Fatii_PTI) November 13, 2021
یاد رہے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا ، کپتان بابراعظم اور شعیب ملک 16 نومبر کو ڈھاکا میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے،بنگلادیش کے خلاف سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Error: Could not authenticate you.
Your email address will not be published. Required fields are marked *