راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
پاکستانی کرکٹ شائقین کے لئے یہ بات کسی خوش خبری سے کم نہیں ہے کہ پاکستان سال 2025میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرے گا اور ایونٹ کے تمام میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے 2024سے 2031 تک بڑے ایونٹس کے میزبان ممالک کا اعلان کردیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چمپیئنز ٹرافی فروری 2025میں ہوگی، یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں 1996کے بعد آئی سی سی کا بڑا ایونٹ ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیئر کی گئی اپ ڈیٹ میں بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی مل گئی ہے۔
چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کیا کہا؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ بڑے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کرے گا۔ یہ عظیم خبر یقیناً لاکھوں پاکستانی شائقین، غیر ملکیوں اور عالمی شائقین کو عظیم ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے پرجوش کرے گی اور دنیا کو ہماری مہمان نوازی کا نمونہ پیش کرنے کا موقع ملے گا۔
It’s a matter of great pride and delight that Pakistan will be hosting ICC Champions Trophy 2025. This great news will surely excite millions of Pakistani fans, expats and world fans to see great teams and players in action and will allow the world to sample our hospitality.
— Ramiz Raja (@iramizraja) November 16, 2021
انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کیلئے بہت کام کرنا ہے، پچز بہتر کرنی ہیں، گراؤنڈز بہتر کرنے ہیں، میرے آنے یا جانے سے فرق نہیں پڑنا چاہیے، یہ بڑا ایونٹ ہے، بطور بورڈ کام کرنا ہوتا ہے۔
رمیز راجہ کا مزید کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی میں اب کسی کی دستبرداری کا خدشہ نہیں ہے، آئی سی سی میں اس پر کافی بحث ہوئی اور پھر ایونٹ کی میزبانی کا فیصلہ ہوا۔
پاکستان نے ماضی میں کن میگا ایونٹس کی میزبانی کی:
پاکستان نے اب تک محض دو آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کی ہے اور ان مین بھی پاکستان انفرادی نہیں بلکہ مشترکہ میزبان تھا۔ پاکستان نے پہلی بار 1987 میں آئی سی سی مینز ورلڈکپ کی میزبانی کی تھی جس میں بھارت فتح یاب ہوا تھا جبکہ 1996 میں پاکستان نے آخری بار کسی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کی تھی جس میں بھارت اور سری لنکا بھی پاکتسن کے ساتھ مشترکہ میزبان تھے۔ اس ایونٹ کا فائنل لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا جس میں سری لنکا نے ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
سن 2008 میں پاکستان کو چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی دی گئی تھی تاہم سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ایونٹ جنوبی افریقہ منتقل کردیا گیا تھا۔
چیمپئنز ٹرافی کے میچز کن شہروں میں ہوں گے؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں کے مابین کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ میچز تین مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں البتہ راولپنڈی میں میچز کے انعقاد کا حتمی فیصلہ موسم کی صورتحال دیکھ کر کیے جانے کا امکان ہے۔
پاکستان صرف میزبان نہیں بلکہ دفاعی چیمپئن بھی ہے:
جی ہان پاکستان سن 2025مین ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی صرف میزبانی نہیں کرے گا بلکہ پاکستان اس ٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔ آخری بار چیمپئنز ترافی کا انعقاد سن 2017میں ہوا تھا اور قومی تیم نے سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔
We will defend this at home!#WeHaveWeWill pic.twitter.com/QRrzOdq8ZI
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2021
آئی سی سی کے دیگر میگا ایونٹس کب اور کہاں ہوں گے؟
سن 2024کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔ 2026 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا کریں گے۔ 2027 میں جنوبی افریقا، زمبابوے، نمیبیا ون ڈے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبان ہوں گے۔
سن 2028کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا جبکہ بھارت 2029 کی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا۔انگلینڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ 2030 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے مشترکہ میزبان ہوں گے جبکہ 2031 ون ڈے ورلڈ کپ کی مشترکہ میزبانی بھارت اور بنگلا دیش کریں گے۔
پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی :
سری لنکم ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ ختم ہوئے ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ گرز چکا ہے۔ پی ایس ایل کے ذریعے انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے تو پاکستان کا رخ کیا ہے تاہم کوئی بڑی ٹیم قومی سطح پر کھیلنے پاکستان نہیں آئی ہے۔ رواں سال 18 ستمبر کو نیوزی لینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کو منسوخ کرکے چلی گئی تھی۔ اس کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے بھی اپنا دورہ پاکستان ملتوی کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
رواں ماہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کرکڑ بورڈز نے تصدیق کی ہے کہ ان کی کرکٹ ٹیمیں 2022 میں پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے امکانات روشن نظر آنے لگے ہیں۔
Congratulations! 🇵🇰 pic.twitter.com/xxTZa1Hggj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 16, 2021
پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردِعمل:
چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں ہونے کی خبر سن کر پاکستانی شائقین کرکٹ بھی انتہائی خوش ہیں اور آئی سی سی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر چیمپئنز ٹرافی ٹاپ ٹریند بنا ہوا ہے اور کرکٹ شائقین ابھی سے اس ایونٹ کی میزبانی اور بین الاقوامی ٹیموں کو پاکستانی سرزمین پر کھیلتا دیکھنے کے لئے پر جوش ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Arrests couldn’t be made as the politicians were not present in their houses. During the #raid, one of the police… twitter.com/i/web/status/15290…
Ahead of PTI’s long march in #Islamabad, Punjab Police raided the houses of many #PTI leaders, including… twitter.com/i/web/status/15290…
Pakistan mein abhi tak #monkeypox ka koi case report nahi hua lekin is waba kay liye Pakistan ko alert rehna hoga.… twitter.com/i/web/status/15290…
The singer took to his Twitter account and threatened to take legal action against the production house. In respons… twitter.com/i/web/status/15290…
Pakistani singer #AbrarUlHaq lashed out at Karan Johar’s #DharmaProductions for copying his popular song “… twitter.com/i/web/status/15290…
Your email address will not be published. Required fields are marked *