راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنگ میتھیو ہیڈن نے ٹیم کے نام خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر کی جانب سے اردو زبان میں جاری کردہ اس پیغام نے پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں۔
قومی ٹیم کی بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن نے بنگلہ دیش میں موجود قومی ٹیم کے نام محبت بھرا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام کی خاص بات یہ ہے کہ یہ اردو زبان میں جاری کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں میتھیو ہیڈن نے لکھا کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئسولیشن مکمل کر رہا ہوں ، مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔
میتھیو ہیڈن نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔ انکے نے قومی کھلاڑیوں کا حوصلہ بندھاتے ہوئے کہا کہ شاباش لڑکو! چھا جاؤ۔
پیغام کے آخر میں میتھیو ہیڈن نے پاکستان زندہ باد بھی لکھا۔
اسلام و علیکم پاکستان!
میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے.
میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں.
شاباش لڑکو! چھا جاؤ
پاکستان زندہ باد pic.twitter.com/SUUAueSbun— Matthew Hayden AM (@HaydosTweets) November 18, 2021
میتھیو ہیڈن نے اس پیغام کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شئیر کی ہے جس میں انہوں نے قومی ٹیم کا سبز کوٹ پہن رکھا ہے۔
میتھیو ہیڈن کے اس خوبصورت پیغام نے شائقین کرکٹ کو بہت متاثر کیا ہے اور سب ہی میتھیو ہیڈن کے گرویدہ ہو گئے ہیں۔ ٹویٹ کو چند گھنٹوں میں ہی کئی ہزار لائک مل چکے ہیں۔
ایک صارف نے انہیں جواب دیتے ہوئے کہا کہ وعلیکم السلام میتھیو ہیڈن، ہم پاکستانی پہلے آپ کو صرف ایک عظیم بلے باز کے طور پر ہی جانتے تھے، لیکن اب ہمیں پتہ چلا آپ ایک عظیم بلے باز سے زیادہ انسانوں کی مدد کرنے والے عظیم انسان ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں آپ کے لیے اور آپ کی فیملی کے لیے۔ اس سب کے لیے بہت شکریہ۔
وعلیکم السلام
میتھیو ہیڈن، ہم پاکستانی پہلے آپ کو صرف ایک عظیم بلے باز کے طور پر ہی جانتے تھے، لیکن اب ہمیں پتہ چلا آپ ایک عظیم بلے باز سے زیادہ انسانوں کی مدد کرنے والے عظیم انسان ہیں۔ ہماری نیک تمنائیں آپ کے لیے اور آپ کی فیملی کے لیے۔ اس سب کے لیے بہت شکریہ 💕— Numan Hameed (@NumanHa26217019) November 18, 2021
ایک اور صارف نے ٹویٹ کیا کہ اردو زبان کو عزت دینے کا شکریہ۔
Thanks for giving respect to Urdu ♥️
— Shaziyaa Mehmood (@ShaziyaaMehmood) November 18, 2021
خالد یوسف چوہدری نے کہا وعلیکم السلام جناب میتھیو ہیدن صاحب۔آپ کی کوچنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔
وعلیکم السلام جناب میتھیو ہیدن صاحب
آپ کی کوچنگ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیلی ہے۔
آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ @HaydosTweets— Khalid Yousaf Chaudry (@KhalidYChaudry) November 18, 2021
یاد رہے کہ میتھیو ہیڈن ٹی20 ورلڈ کپ سے کچھ ہفتے قبل ہی پاکستان کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیے گئے تھے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ مین ٹیم کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد میتھیو ہیڈن متعدد بار پاکستانی کرکٹرز کے مذہب سے لگاؤ کو بھی سراہ چکے ہیں ۔انہوں نے آسٹریلین میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کا جو کلچر دیکھا وہ آسٹریلین ڈریسنگ روم میں کبھی نظر نہیں آیا ۔ پاکستانی کرکٹرز مذہب سے بہت قریب اور نماز کے پابند ہیں یہ انہیں اچھا لگا۔
یہی نہیں بلکہ میتھیو ہیڈن ان دنوں قرآن پاک کا مطالعہ کر رہے ہیں ۔ مقدس کتاب کا انگریزی ترجمہ انہیں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے تحفے میں دیا تھا جس پر میتھیو ہیڈن نے انتہائی خوشی کا اظہار بھی کیا تھا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم ان دنوں بنگلہ دیش کے دورے پر ہے۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا ،بنگلادیش کے خلاف سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میچز شامل ہیں۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Error: Could not authenticate you.
Your email address will not be published. Required fields are marked *