6 1 3 808x454

حسن علی نے شکوے دور کیے تو بابر اعظم اور رضوان کو نظر لگ گئی۔۔۔

108 views

پاکستان  نے  بنگلہ  دیش  کے خلاف  پہلا  ٹی  ٹوئنٹی  میچ  چار  وکٹوں  سے  جیت  لیا۔  بنگلہ  دیش  نے  قومی  ٹیم  کو  مقررہ  20 اوور  میں  کا 128 رنز  کا ہدف  دیا  جسے  پاکستانی  بلے بازوں  نے انیسویں اوور  میں حاصل   کر  لیا۔

حرا  خالد

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹی20 میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں  کھیلے  گئے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اس کے لیے زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا اور محض 15 کے مجموعی اسکور پر اس کے 3 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

حسن علی  نے  اس  میچ  میں  شاندار  کارکردگی  کا  ‏مظا ہرہ  کیا۔  انہوں  نے  اپنے  اسپیل  میں  بائیس  رنز  کے  عوض  تین  وکٹیں  لیں  اور  بارہ  ڈاٹ  بال  بھی  کروائیں۔  اس  پرفارمنس  پر  حسن  علی  کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ  بھی دیا گیا۔

ہدف  کے  تعاقب  میں  پاکستانی  ٹیم  ابتدائی  طور  پر  مشکلات  کا  شکار  نظر  آئی  لیکن  پھر  فخر  زمان  اور  خوش  دل  شاہ  نے  ٹیم  کو  سنبھالا  دیا  اور  آخر  میں  شاداب اور  نواز  نے  شاندار  چوکے  چھکے  لگا  کر میچ  پاکستان کے  حق  میں  کر  دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 11 اور کپتان بابر اعظم 7 رنز بناکر پویلین لوٹ  گئے۔  ٹی  ٹوئنٹی  میں  شاندار  پرفارمنس  دیکھانے  والی یہ جوڑی  آج  ناکام  رہی۔ تاہم قومی ٹیم کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب حیدر علی اور شعیب ملک کھاتا کھولے بغیر ہی یکے بعد دیگرے پویلین لوٹ گئے۔

 فخر زمان اور خوشدل شاہ نے 34،34رنز بنائے جبکہ شاداب خان 2چھکوں اور 1چوکے کی مدد سے 10گیندوں پر 21،محمد نواز 2چھکوں اور 1چوکے کے ساتھ 8گیندوں پر 18سکور بناکر ناقابل شکست رہے،تسکین احمد نے 2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

بنگال ٹائیگر کی جانب سے عفیف حسین 38 اور مہدی حسن 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد وسیم نے 2 جبکہ محمد نواز اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ ٹی20ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بنگلادیش تمام میچز کھیل کر گھر واپسی کا ٹکٹ کٹانے والی پہلی ٹیم بنی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *