3 18 808x454

کیا آپ بھی چاند گرہن سے جڑی ان باتوں کو مانتے ہیں؟؟

62 views

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال کا دوسرا چاند گرہن آج ہوگا جو پاکستان کے علاوہ دنیا کے مختلف حصوں میں دیکھا جاسکے گا۔

صبحین عماد

جب بھی سورج یا چاند گرہن ذکر آتا ہے تو ذہین میں برسوں سے چلتی روایات اور باتیں ستانے لگتی ہیں کہ ایسا کرو تو ایسا ہوجاتا ہے ویسا کرو تو وہ ہوجاتا ہے  اور اس سے جڑے  ناجانے کتنے ہی دلچسپ تصوراتی باتیں ہمارے معاشرے میں سننے کو ملتی  ہیں، کیا آپ بھی ان پر یقین کرتے ہیں؟

پہلے تویہ جاننا لازم ہے کہ یہ چاند گرہن ہوتا کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے ؟

چاند گرہن کیا ہوتا ہے

چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا۔

دوسرے لفظوں میں چاند گرہن کے دوران ہمیں زمین کا سایہ چاند پر پڑتے ہوئے دکھائی دیتا ہے۔

What is the reason for Surya Grahan and Chandra Grahan as per mythology? - Quora

جس طرح آئی اے سی کے تدریسی ہدایت نامہ میں وضاحت کی گئی ہے کہ ’سورج گرہن کیسا دکھائی دیتا ہے وہ اس چیز پر منحصر ہے کہ سورج گرہن کا زمین پر کس جگہ سے مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔ لیکن چاند گرہن میں اس کے بالکل برعکس ہوتا ہے، اس کا مشاہدہ دنیا میں کہیں سے کیا جاسکتا جہاں سے چاند افق پر نظر آ رہا ہوتا ہے۔

اس ہدایت نامہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سورج گرہن کے برعکس چاند گرہن کا دنیا میں کہیں سے بھی مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

چاند گرہن سے متعلق چند وہمی خیالات   

چاند گرہن سے متعلق پاکستان میں سب سے مشہور تصوراتی باتوں میں سے ایک یہ ہے کہ گرہن کو دیکھنے سے آپ کی بینائی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ  بھارت میں عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چاند گرہن کے دوران کسی کو کھانا یا پینا نہیں چاہیے، زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے چاند گرہن کے دوران کھانا خراب ہوجاتا ہے اور بدہضمی کا سبب بن سکتا ہے۔

بھارت میں بہت سے لوگ اپنے کھانے کو تلسی کے پتوں سے ڈھانپتے ہیں تاکہ اسے خراب ہونے سے بچایا جا سکے۔

اگرچہ چاند گرہن کو برا مانا جاتا ہے لیکن  بھارت میں لوگ عام طور پر یہ بھی مانتے ہیں کہ یہ آپ کے گناہوں کو دھونے کا بہترین وقت  ہوتاہےاور خیال کیا جاتا ہے کہ گرہن کے دوران آپ کو گناہوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے غسل کرنا چاہیے تاکہ آپ پاک ہوسکیں۔

గ్రహణం రోజు గర్భిణీలు తీసుకోవాల్సిన జాగ్రత్తలు

اس کے علاوہ  بھارت سمیت پاکستان میں بھی بہت سے  علاقوں میں حاملہ خواتین کو عام طور پر چاند گرہن کے دوران گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ گرہن پیدا ہونے والے بچے کیلئے  برا ثابت ہوسکتا ہے۔

بہت سے لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ گرہن کے دوران حاملہ خواتین کو چاقو اور تیز دھار چیزیں پکڑنی نہیں چاہیے کیونکہ ان چیزوں کا بچے پر پیدائشی نشان پڑ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی امریکا کے  مقامی لوگ مانتے ہیں کہ سورج اور چاند بھائی بھائی ہیں  اور اگر گرہن لگ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ ان میں سے ایک نے دوسرے کو گرا دیا۔

Aur Chand Ko Girhan Lag Gaya – M Qamar Raza Markazi

تبت میں لوگ سمجھتے ہیں کہ چاند گرہن کے دوران اچھے اور برے اعمال کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ان تمام دلچسپ باتوں کا سائنسی یا طبی اعتبار سے سچ ہونے کے کوئی شواہد نہیں ہیں  یہ محض تصوراتی باتیں ہیں۔

خیال رہے کہ چاند گرہن اس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب زمین اپنے مدار میں چکر کاٹتے ہوئے سورج اور چاند کے درمیان آجاتی ہے اور سورج کی روشنی چاند تک نہیں پہنچ پاتی، اس دوران چاند سیاہ ہونا شروع ہوجاتا ہے جسے گرہن لگنا کہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *