راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
قومی ٹیم آج بنگلہ دیش کے خلاف اپنا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیل رہی ہے۔ آج کے میچ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کئی نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جا رہا ہے جن میں عثمان قادر، افتخار احمد اور شاہنواز دھانی شامل ہیں۔
شاہنواز دھانی کا یہ ڈیبیو میچ ہیں ۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی کے لئے انہیں سابق کپتان سرفراز احمد نے ڈیبیو کیپ دی ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شاہنواز دھانی کو ڈیبیو کیپ ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دھانی کو انٹرنیشنل کیپ ملنے سے قبل تمام کھلاڑیوں نے انہیں تالیاں بجا کر مبارکباد پیش کی۔پی سی بی کے مطابق فاسٹ بولر شاہنواز دھانی پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے 95 ویں کھلاڑی ہیں۔
🧢 @ShahnawazDahani received his T20I debut cap from @SarfarazA_54.#HarHaalMainCricket | #BANvPAK pic.twitter.com/zYNQ6dGCM9
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
شاہنواز دھانی صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واقع ایک گاؤں کھو آوڑ خان دھانی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے بڑی محنت سے کرکٹ کی دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے۔
شاہنواز دھانی آج کے میچ کے لئے کتنا پرجوش تھے اسکا اندازہ انکی ویڈیو اور ٹویٹس کے ذریعے بخوبی ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی ٹیم کی سبز جرسی پہنے دھانی نے اپنی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا۔ ٹویٹ میں شاہنواز دھانی نے لکھا کہ الحمداللہ آج میں ملک کے لیے کھیلنے جا رہا ہوں اور میں پاکستان کے لیے کھیلنے پر انتہائی خوش اور پرجوش ہوں ۔یہ سب میری والدہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔
شکریہ ان سب لوگوں کا جنھوں نے مجھے پیار دیا اور اس سفر میں میرا ساتھ دیا۔ مجھے یہ دعا دیجیے کہ میں اپنی وطن کے لئے کچھ قابلِ فخر کر سکوں۔
Alhamdulillah,I am going to represent my country today. I am extremely happy and excited to play in green. All this happened due to prayers of my mother. Thank you everyone for loving me and supporting me, and Pray that I make my country proud.❤️🇵🇰. pic.twitter.com/S6DkgDZpoX
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) November 22, 2021
میچ سے قبل شاہنواز دھانی کی اپنی والدہ کے ساتھ ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں انکی والدہ انہیں دعائیں دیتی نظر آ رہی ہیں اور دھانی بہت معصومیت سے آمین آمین کہہ رہے ہیں۔
ڈیبیو سے قبل ویڈیو پیغام میں شاہنواز دھانی کا کہنا تھا کہ آج میرا ڈیبیو میچ ہے اور میں بہت پُرجوش ہوں، اس وقت میرے جو احساسات ہیں وہ بیان سے باہر ہیں۔ مجھے پوری رات ایکسائٹمنٹ سے نیند نہیں آئی ہے، میں نے والدہ سے بات کی ہے، وہ بہت خوش تھیں، انہوں نے ڈھیر ساری دعائیں دیں۔
Update: @ShahnawazDahani to make his T20I debut today against Bangladesh.
He becomes Pakistan T20I player No.95.#HarHaalMainCricket | #BackTheBoysInGreen | #BANvPAK pic.twitter.com/X6FzHnTBKC— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 22, 2021
شاہنواز دھانی نے کہا کہ اپنے ملک کے لیے کھیلنے کے لیے ہر کھلاڑی انتظار کرتا ہے، مجھے آج کے دن کا انتظار تھا اور آج میرا خواب پورا ہونے جا رہا ہے۔
اُنہوں نے اپنی خواہش کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش تھی کہ میں اپنے گھر والوں کے سامنے ڈیبیو کرتا، وہ میرے ساتھ ہوتے ، میرے سندھ کے لوگ میرے ساتھ ہوتے لیکن بدقسمتی سے بنگلا دیش میں ہونے کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔
دھانی نے یہ بھی کہا کہ میں نے ہر سطح پر محنت کی ہے، ہمت نہیں ہاری اور اللہ پاک نے میری بھرپور مدد کی۔ لاڑکانہ کا پہلا قومی کھلاڑی بننے جا رہا ہوں، میرے لیے اور لاڑکانہ کے لیے قابلِ فخر بات ہے۔ لاڑکانہ کے لوگوں نے جس طرح مجھے سپورٹ کیا اس پر میں ان سب کا بہت شکر گزار ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ کیریئر کا پہلا میچ بہت اہم ہوتا ہے، میں ڈیبیو میچ میں اچھا پرفارم کرنا چاہتا ہوں اور مین آف دی میچ بننا چاہتا ہوں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے اپنے پہلے ہی اوور کی تیسری بال پر وکٹ لے کر ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں اپنی وکٹوں کا کھاتہ کھولا ہے۔
بنگلادیش نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو جیت کیلئے 125 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بولر عثمان قادر اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ حارث رؤف اور شاہنواز دھانی نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان کو سیریز میں پہلے ہی دو میچز جیت کر فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Arrests couldn’t be made as the politicians were not present in their houses. During the #raid, one of the police… twitter.com/i/web/status/15290…
Ahead of PTI’s long march in #Islamabad, Punjab Police raided the houses of many #PTI leaders, including… twitter.com/i/web/status/15290…
Pakistan mein abhi tak #monkeypox ka koi case report nahi hua lekin is waba kay liye Pakistan ko alert rehna hoga.… twitter.com/i/web/status/15290…
The singer took to his Twitter account and threatened to take legal action against the production house. In respons… twitter.com/i/web/status/15290…
Pakistani singer #AbrarUlHaq lashed out at Karan Johar’s #DharmaProductions for copying his popular song “… twitter.com/i/web/status/15290…
Your email address will not be published. Required fields are marked *