8 14 808x454

شکست کے زخم نہ بھر سکے تو بھارتی اپنی اصلیت دکھانے لگے ، ویڈیو وائرل

164 views

پاکستان کے ہاتھوں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی دس وکٹوں سے بدترین شکست بھارتی کرکٹ شائقین کو ابھی ہضم نہیں ہوئی ہے اور انکے زخم ویسے ہی ہرے ہیں جبھی تو نیوزی لینڈ کے ساتھ ہونے والے میچ میں بھارتی شائقین گراؤنڈ سے پاکستان مخالف نعرے بلند کرتے رہے۔

حرا خالد

ہار کو کھلے دل سے تسلیم کرنا بھی بڑے دل والے لوگوں کا وصف ہے اور بھارتی کھلاڑی اور شائقین ہمیشہ ہی اپنے رویے سے یہ ثابت کرتے رہے ہیں کہ وہ چھوٹے دل کے کم ظرف لوگ ہیں جو اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے اور انہیں درست کرنے کے بجائے گالم بلوچ اور نفرت پر اتر آتے ہیں۔

پاکستان  اور  بھارت روایتی  حریف  ہیں  اور  دونوں  ملکوں  کے  کرکٹ  شائقین  سوشل  میڈیا  پر  ایک  دوسرے  سے  الجھتے  رہتے  ہیں  لیکن  بھارتی  کرکت  شائقین  نے  تو  حد  ہی  کر  دی۔

بھارت  اور  نیوزی  لینڈ  کے  مابین  اس  وقت  ٹیسٹ  میچ  جاری  ہے۔  یہ  میچ  بھارتی  شہر  کانپور  میں  کھیلا  جا  رہا  ہے۔ اس  وقت میچ  کے  دوران  کی  ایک  ویڈیو  سوشل  میڈیا  پر  گردش  کر  رہی  ہے  جس  میں  دیکھا  جا  سکتا  ہے  کہ  بھارتی  شائقین  پاکستان  مخالف  نعرے  بلند  کر  رہے  ہیں  حالانکہ  پاکستان  کا  اس  میچ  سے  کچھ  لینا  دینا  ہے  ہی  نہیں۔

ویڈیو  میں  واضح  طور  پر  سنا  جا  سکتا  ہے  کہ بھارتی ٹیم کی بیٹنگ کے دوران کمنٹیٹر اپنے تبصروں  میں  مصروف ہیں وہیں بیک گراؤنڈ پر بھارت کے حق میں اور پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی آوازیں گونج رہی ہیں  اور  اسٹیڈیم میں موجود تماشائی ’پاکستان مردہ باد‘ کے نعرے لگارہے ہیں۔

بھاری  کرکٹ  بورڈ  اور  حکومت  بھی  اس  نفرت  میں  کچھ  پیچھے  نہیں  ہے  بلکہ  آئی  سی سی  کی  جانب  سے  2025 کی  چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے حقوق پاکستان  کو  ملنا بھی  بھارت کو خاصا ناگوار گزرا تھا  اور اس نے ایونٹ کی میزبانی پاکستان کو دینے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا  تھا۔  تاہم  آئی  سی  سی  نے بھارت کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پراعتماد ہیں پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی شیڈول کے مطابق ہو گی۔

پاکستانی کرکٹ بورڈ اور شائقین ہمیشہ اس بات کے خواہاں رہے ہیں کہ پاکستان  اور  بھارت کے درمیان کرکٹ بحال ہو اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کی ہٹ دھرمی اور بھارتی شائقین کا نفرت آمیز رویہ اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ بھارتیوں کے دل میں پنپتی پاکستان دشمنی کبھی کھیل کے میدان میں دونوں ٹیموں کو اکھٹا ہونے نہیں دے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *