2 30 808x454

سعودی عرب کی جانب سے پاکستان پر ڈالروں کی بارش

154 views

جو وعدہ کیا وہ وفا بھی ہوگیا، دوستی کی مثال قائم کرنے والے سعودی عرب نے ایک بار ہھر پاکستان سے اپنی دوستی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان کے لیے اپنے دل کے دروازے کھولنے کے ساتھ ساتھ خزانوں کے منہ بھی کھول دیے ہیں۔

صبحین عماد

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے 3ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے پاگئے، جس کے بعد یہ 3 ارب ڈالر رواں ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 3 اچھی خبریں ہیں ، ایک پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر دی، دوسری سعودی عرب نے پاکستان سے براہ راست فلائٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کی جانب سے وعدے کے مطابق 3 ارب ڈالر کی ٹرانسفر میں تمام قانونی معاملات طے پاگئے ہیں ، سعودی عرب سے 3 ارب ڈالررواں ہفتے پاکستان کو مل جائیں گے

یاد رہے سعودی عرب نے پاکستان کو 3 ارب ڈالرز کے سپورٹ فنڈ کا اعلان کیا تھا ، یہ رقم سعودی فنڈ برائے ترقی اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرائے گا۔

فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ 3 ارب ڈالرز کے علاوہ سعودی عرب ایک سال کے دوران ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں 1.2 ارب ڈالرز کی فنانسنگ بھی فراہم کرے گا۔

بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی۔

 مزید پڑھیں: سعودی امداد: پاکستان کو سعودی عرب 3 ارب ڈالر اور تیل بھی امداد میں دیگا

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے اگلے ہی روز بڑا اقدام سامنے آگیا تھا سعودی عرب کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کی بہتری کیلیے پاکستان کو 3 ارب ڈالر دئیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا

خبر ایجنسی کے مطابق کہا گیا تھا کہ سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے پاکستان اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروائے جائیں گے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو تیل خریداری میں بھی مدد دینے کا اعلان کیا تھا، پاکستان کو رواں سال تیل خریداری کیلیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر ملیں گے۔

سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب، پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے پر ہمیشہ گامزن رہے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ سعودی ترقیاتی بینک 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کو دےگا اور تیل خریداری میں بھی مدد دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک ارب 20 کروڑ ڈالر رواں سال تیل خریداری کیلیے فراہم کیے جائیں گے

source: media reports
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *