8 15 808x454

نسلہ ٹاور کے مکینوں کا احتجاج۔۔۔ پولیس کے لاٹھی چارج سے بھگڈر۔۔

99 views

نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے متاثرین کو منشر کردیا۔

صبحین عماد 

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کمشنر کراچی کو ایک ہفتے کے اندر نسلہ ٹاور گراکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس پر آباد کی جانب سے نسلہ ٹاور کے باہر مظاہرہ  کیا جارہا ہے۔

نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے اور پولیس نے بھی مظاہرین سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کررہی ہے جب کہ نسلہ ٹاور کی جانب جانے والی سڑک بھی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

نسلہ ٹاور کے باہر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، مظاہرین کی جانب سے سڑک پر جانے کی کوشش کی گئی تو پولیس نے ان پر لاٹھی چارج شروع کردیا اور آنسو گیس کی شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

اس سے قبل آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کمشنر کراچی سے سوال کیا کہ بلڈنگ کو نیچے سے گرانے کا کیا طریقہ ہے؟ نسلہ ٹاور گرانے میں اور کتنا وقت لگے گا۔

کمشنر کراچی نے عدالت کو بتایا کہ 200 لوگ کام کررہے ہیں جس پر چیف جسٹس نے حکم دیا کہ 400 لوگ لگائیں اور ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گراکر مجھے رپورٹ پیش کریں۔

source: social media

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *