6 24 808x454

ویڈیو لیک ہوجائے تو انجوائے کریں ۔۔ حریم شاہ کی نئی کہانی کھل گئی۔۔

128 views

معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ویڈیو لیک ہونے کا کوئی ڈر نہیں حریم شاہ نےاپنی ساری کہانی بتا دی۔

صبحین عماد

پاکستان کی مشہور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کسی بھی تعارف کی محتاج نہیں اور شاید چند ہی ایسے لوگ ہوں گے جنہوں نے حریم شاہ سے متعلق خبروں کو سنا یا دیکھا نہ ہو۔ اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہ ے والی  حریم شاہ نے حال ہی میں میزبان تابش ہاشمی کے آن لائن شو ’’ٹو بی آنیسٹ‘‘ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے پاکستانی سیاست، سیاستدانوں سمیت کئی موضوعات پر دلچسپ باتیں کیں اور کچھ رازوں سے بھی پردہ اٹھا دیا

جی ہاں حریم شاہ نے بتایا کہ وہ بہت نڈر ہیں، کسی سے نہیں ڈرتیں اور نہ ہی کسی کو خود پر مسلط ہونے دیتی ہیں۔ حریم شاہ نے ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی پہلی تنخواہ کے بارے میں بتایا کہ انہیں ایک کمپنی نے برانڈ ایمبیسیڈر بنایا تھا اور ان کی پہلی تنخواہ 6 لاکھ روپے تھی جی بلکل صحیح پڑھا اپنے کسی بھی عام انسان کے خواب سے بھی مہنگی ان کی محض پہلی جاب کی پہلی سیلری تھی۔

کس پارٹی کو جوائن کریں گی؟؟

حریم شاہ نے بتایا کہ اگر انہیں کبھی مستقبل میں کوئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا موقع ملے تو وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی اور انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی وجہ بلاول کو قرار دیا۔

 یہ پڑھیں : ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کا بلاول بھٹو سے محبت کا اظہار ۔۔

شیخ رشید کو کال کیوں کی ۔۔؟؟

حریم شاہ نے شو کے دوران شیخ رشید کو کال کی اور بتایا کہ وہ ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ ان کا فون اٹھاتے ہیں لیکن ہوا وہ جس کا کسی کو گمان بھی نہٰن تھا حریم شاہ کی کال اٹھانے کے بعد ہی شیخ رشید نے پہلے تو کہاکہ مٰں بزی ہوں بعد میں بات کروں گا اور جب حریم نے زیادہ زور دیا تو وہ بھڑک اٹھے اور کہا کہ بکواس بند کرو اور فون کاٹ دیا۔

 یہ پڑھیں : بکواس بند کرو! حریم شاہ کا آن ائیر شو میں شیخ رشید کو فون

جبکہ شو میں حریم شاہ نے مفتی قوی کو بھی فون کیا لیکن انہوں نے بات نہیں کی۔

صحافی اور اینکرز جھوٹی باتیں کرتے ہیں

حریم شاہ نے شو میں سینئر صحافیوں اور اینکرز کو غیر پیشہ ورانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ  یہ لوگ ریٹنگ کے چکر میں اپنے شوز میں بے بنیاد، غیر مصدقہ اور جھوٹی باتیں کرتے ہیں۔

ویڈیو لیک بھی ہوجائے تو انجوائے کرو

میزبان تابش ہاشمی نے حریم شاہ سے پوچھا اگر کوئی ایسی ویڈیو آپ کی لیک ہوجائے جو آپ نہیں چاہتیں کہ دوسروں کے سامنے آئے تو آپ کا ردعمل کیا ہوگا۔ حریم شاہ نے کہا ایسا کچھ کرو ہی نہیں کہ آپ کو ویڈیو لیک ہونے کا ڈر ہو۔

آپ شیطان ہو،آپ ابلیس ہو حریم شاہ مفتی قوی پر برہم

حریم شاہ نے کہا اللہ سے ڈرو لوگوں کے آگے جھوٹی عزت کا لبادہ نہ اوڑھو۔ اسلیے اگر کبھی میری کوئی ویڈیو لیک ہوئی تو میں کہوں گی انجوائے کرو۔

اعلیٰ شخصیات تک رسائی کیسے ملتی ہیں؟

ٹاک ٹاکر کا کہنا تھاکہ میں نے ایک ہیکر سے پاکستان کی بڑی شخصیات کے نمبر مانگے تھے جس کے بعد مجھے نمبرز مل گئے،  پھر میں نے بہت سارے لوگوں کے نمبرز ٹرائی کیے اور کئی لوگوں نے نہیں اٹھائے لیکن جب بھی کال کسی وزیر کو ملائی تو فوراً اٹھالی گئی۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کے نمبر تک رسائی کے حوالے سے حریم کا کہنا تھا کہ ان سے دوستی پرانی ہے۔

شیخ رشید نے شادی کیوں نہیں کی حریم شاہ نے اصل کہانی بتا دی ۔۔

حریم نے بتایا کہ شیخ رشید سے پہلی ملاقات ایک دوست کی پارٹی میں ہوئی تو ان سے نمبر مانگا جس پر شیخ رشید نے اپنا نمبر دیا۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ جو کچھ(ویڈیوز وائرل ) بھی ہوا اس کے باوجود بھی شیخ رشید مجھ سے بات کرتے ہیں اور میری کال ریسیو کرتے ہیں  جب کہ شیخ رشید کی ویڈیوز وائرل کرنا صرف ایک تفریح تھی۔

نیم عریاں لباس کے ساتھ فلم کی آفر ہوئی تو انکار کردیا

حریم نے بتایا کہ مجھے  ایک ہدایت کا ر کی جانب سے فلم کی آفر بھی کی جاچکی ہے لیکن انہوں نے نیم عریاں لباس کے ساتھ فلم کی پیشکش کی تھی جس پر انکار کردیا۔

میرا جسم میری مرضی کے خلاف ہوں

عورت مارچ سے متعلق ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میرا جسم میری مرضی کے نعرے کے خلاف ہوں کیوں کہ اسلام نے جو حقوق عورت کو دیے وہ کوئی مذہب نہیں دے سکتا، ا تنے حقوق کے بعد اب عورت کو کون سے حقوق چاہیے ہیں؟ اگر میں اس مارچ کی سربراہ ہوتی تو ان نعروں کے بجائے یہ نعرہ لگاتی  کہ عورت کو ملازمت اور  تعلیم سے نہ روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شوہر کے کام عورت کی ذمہ داری ہے اگر عورت یہ نہیں کرنا چاہتی تو اسے چاہیے کہ گھر میں بیٹھ جائے اور شادی ہی نہ کرے۔

نازیبا گفتگو پر مفتی قوی کو حریم شاہ نے تھپڑ دے مارا  ۔۔۔

حریم شاہ نے سیاستدانوں کو ٹھرکی بھی قرار دیا اور کہا کہ پبلک فگرز میں جتنے سیاستدان ٹھرکی ہوتے ہیں اور کوئی نہیں ہوتا۔ یہ لوگ بڑے بڑے عہدوں پر تو بیٹھ گئے ہیں لیکن انہیں نہیں معلوم کہ اپنی پوزیشن کا صحیح استعمال کس طرح کرنا ہے۔ حالانکہ دیگر مشہور شخصیات جیسے فنکار اور میزبان وغیرہ انہیں پھر بھی اپنی عزت نفس کا خیال ہوتا ہے۔

حریم شاہ کے اس شو کے بعدسے سوشل میڈیا پر شو کے مختلف کلپ تیزی سے وائرل ہورہے ہیں یاد رہے کہ اس سے قبل میزبان تابش نے اہنے شو میں متھیرا کو مدوح کیا تھا اور ان کے بھی کلپ سوشل میڈیا پو کوب وائرل ہوئی تھیں۔

source: social media
content: sabheen ammad

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *