راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
کپتان بابر اعظم باؤلر بن گئے ہیں اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں انٹرنیشنل کرکٹ کا پہلا اوور بھی کرا دیا ہے۔
مایہ ناز بلے باز بابر اعظم اب آپ کو باؤلر کے روپ میں بھی نظر آئیں گے۔ جی بالکل آپ نے صحیح پڑھا ہے کنگ بابر اچھے کپتان اور بلے باز ہی نہیں بلکہ ایک بہترین باؤلر بھی ہیں اور بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے ایک اوور میں صرف ایک رن دے کر یہ ثابت بھی کر دیا ہے کہ بابر سب باؤلرز کی پٹائی کر سکتے ہیں لیکن بابر کی کوئی نہیں کر سکتا۔
بنگلہ دیش کے خلاف جب بابر اعظم باؤلنگ کرنے آئے تو شائقین کرکٹ کو ایک لمحے کو تو یقین ہی نہ آیا کہ یہ کیا ہونے جا رہا ہے لیکن بابر نے اپنی باؤلنگ سے یہ باور کر دیا کہ بابر ہر میدان کا فاتح ہے۔
چھبیسویں اوور میں جب بابر نے بال سنبھالی تو انکے سامنے شکیب اور تیج الاسلام بلے باز تھے۔ کپتان بابر نے بہترین باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے سے روکے رکھا بلکہ ایک موقع پر وہ وکٹ لینے کے بہت قریب بھی پہنچ گئے تھے۔ بنگلہ دیشی بلے باز تیج الاسلام بابر کی عین وکٹ پر آتی بال پر ایل بی ڈبلیو ہونے سے بال بال بچے۔
بابر اعظم کے اس چھپے ٹیلنٹ کو دیکھ کر انکے مداح بھی حیران ہیں اور سوشل میڈیا پر بابر اعظم کو خوب داد دی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر انکے مداح کیا ٹویٹ کر رہے ہیں آئیے دیکھتے ہیں۔
Babar Azam bowling for the first time in test matches. pic.twitter.com/cr5RVMVAL0
— Zak (@Zakr1a) December 7, 2021
Babar Azam bowling for the first time.
But he was an alrounder in Under 19💘🥺#BANvPAK pic.twitter.com/uJn7yZuQAa— Syed Qasim Abdullah🇵🇸 (@SyedQasimAbdu21) December 7, 2021
Babar Azam after Doing Batting , Bowling, fielding & Captaincy ;
May Expert Hoon mere ko Sab Ata Hai 😂🤩😎#BabarAzam #PSL7 #Cricket #PAKvBAN #PakvWI pic.twitter.com/UKhwcL9Ohr— Ayemanmalik01🇵🇰 (@Ayemanmalik01) December 7, 2021
This is one exceptional over by Babar Azam, Yes you heard it right. Babar Azam bowls his first over in Int'l cricket. #BANvPAK
— #JusticeForPriyantha 🇵🇰 (@SaadSays22_) December 7, 2021
ویسے آپ کو بتاتے چلیں کہ بابراعظم کی باؤلنگ کچھ نئی نہیں بلکہ بابر انڈر نائنٹین کرکٹ میں آل راؤنڈر رہ چکے ہیں۔ تو جناب کیا ہی کہنے ہمارے کپتان کے ، بیٹنگ ، باؤلنگ ، فیلڈنگ اور کیپٹنسی ہر چیز میں نمبر ون ہیں ہمارے کنگ بابر !!!
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Arrests couldn’t be made as the politicians were not present in their houses. During the #raid, one of the police… twitter.com/i/web/status/15290…
Ahead of PTI’s long march in #Islamabad, Punjab Police raided the houses of many #PTI leaders, including… twitter.com/i/web/status/15290…
Pakistan mein abhi tak #monkeypox ka koi case report nahi hua lekin is waba kay liye Pakistan ko alert rehna hoga.… twitter.com/i/web/status/15290…
The singer took to his Twitter account and threatened to take legal action against the production house. In respons… twitter.com/i/web/status/15290…
Pakistani singer #AbrarUlHaq lashed out at Karan Johar’s #DharmaProductions for copying his popular song “… twitter.com/i/web/status/15290…
Your email address will not be published. Required fields are marked *