راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کپ میں بڑی بڑی ٹیموں کو اپنی قیادت سے چاروں شانے چت کرنے والے اور بلے سے رنز اگلنے والے پاکستانی کپتان بابرا عظم کو تو جیسے نظر ہی لگ گئی ہے۔ کم ازکم پچھلے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں انکی کارکردگی سے تو کچھ ایسے ہی لگ رہا ہے۔
کپتان بابر اعظم کی نظر اتاریے ، کوئی کالا بکرا صدقہ دیجیے یا پھر انکے سر پر سے سرخ مرچیں واریے کیونکہ یہ ہمارے وہ والے بابر اعظم تو نہیں لگ رہے جنھوں نے بھارتی سورماؤں کو ناکوں چنے چبوا دیے تھے ، کیویز کو فول پروف سیکیور کر دیا تھا اور ورلڈکپ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے کپتان کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔
یہ بات حقیقت ہے کہ ورلڈکپ کے بعد کھیلے جانے والے پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز میں بابر اعظم کی بلے بازی متاثر کن نہیں رہی ہے اور انہوں نے مشترکہ طور پر پانچ میچوں میں 34 رنز بنائے۔ چار بار تو وہ دس رنز تک بھی نہ پہنچ سکے۔
گو کہ بنگلہ دیش کے خلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ٹیم پاکستان نے کلین سویپ کیا لیکن بابر اعظم کی انفرادی کارکردگی زیادہ اچھی نہ رہی۔ تین میچز میں کپتان نے بالترتیب سات ، ایک اور انیس رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف اب تک کھیلے گئے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک بار بابر اعظم صفر پر آؤٹ ہوئے اور ایک بار صرف سات رنز بنا سکے۔ بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد سے ہی آؤٹ آف فارم نظر آرہے ہیں۔
اسی کارکردگی کی وجہ سے بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رینکنگ میں بھی تنزلی ہو گئی ہے اور بابر اب انٹرنیشنل رینکنگ میں تیسرے نمبرپر ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے نویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی بابراعظم کی کارکردگی کو لے کر تبصرے جاری ہیں۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ بابر اعظم کو کسی جلے ہوئے پڑوسی کی نظر لگ گئی ہے تو باقی پر امید ہیں کہ کنگ بابر جلد ہی بڑی اننگ کھیل کر ناقدین کے منہ بند کر دیں گے۔
Babar Azam slips down to No.3 spot in ICC latest T20I rankings for batsman, he scored 34 runs off 49 balls in last five matches.
#BabarAzam— @SafdarKtk (@Safdarktk345) December 15, 2021
Form is temporary CLASS is permanent
InshaAllah He will come back strongly @babarazam258#BabarAzam pic.twitter.com/3tWxOREW8n— Junaid1998 (@Junaidtweets98) December 15, 2021
Hope for the next match for ur come back. Stay strong Champ we love u❤ @babarazam258 pic.twitter.com/h2izCssFbl
— 🇵🇰Shaddy lover❤ (@pakistanfangirl) December 14, 2021
It happens. Calm Down. He'll make a majestic come back. Inshallah!#PAKvWI #BabarAzam
— Mohammad Taha (@taha_tj30) December 14, 2021
بابر اعظم کے مداح اب اس انتظار میں ہیں کہ کب کنگ بابر اپنی اسٹاٴلش فارم میں واپس آکر دھواں دار بیٹنگ کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو 9 رنز سے شکست دیکر 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی جمعرات 16 دسمبر کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Arrests couldn’t be made as the politicians were not present in their houses. During the #raid, one of the police… twitter.com/i/web/status/15290…
Ahead of PTI’s long march in #Islamabad, Punjab Police raided the houses of many #PTI leaders, including… twitter.com/i/web/status/15290…
Pakistan mein abhi tak #monkeypox ka koi case report nahi hua lekin is waba kay liye Pakistan ko alert rehna hoga.… twitter.com/i/web/status/15290…
The singer took to his Twitter account and threatened to take legal action against the production house. In respons… twitter.com/i/web/status/15290…
Pakistani singer #AbrarUlHaq lashed out at Karan Johar’s #DharmaProductions for copying his popular song “… twitter.com/i/web/status/15290…
Your email address will not be published. Required fields are marked *