4 35 808x454

دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ میں انگلینڈ کو بدترین شکست

88 views

دنیائے  کرکٹ  کی  سب  سے  بڑی  جنگ  ایشز  جاری  ہے۔  روایتی  حریف  انگلینڈ  اور  آسٹریلیا  آمنے  سامنے  ہیں  لیکن  اب  کی  بار  انگلینڈ  کی  ٹیم  کچھ  زیادہ  ہی  کمزور  حریف  ثابت  ہوئی  ہے۔

حرا  خالد

انگلینڈ کے لیے ایشیز سیریز ڈراؤنا خواب بن گئی  ہے  کیونکہ  ایشز  کے پانچ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو  تین صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی  ہے۔

آسٹریلیا نے تیسرا ٹیسٹ جیت کر ایشز برقرار رکھنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 14 رنز سے شکست دی۔

تیسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 185 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا نے 267 رنز بنائے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں صرف 68 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پہلی اننگ میں کپتان جو روٹ نے 50 رنز بنائے اور دوسری اننگ میں بھی 28 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ انگلینڈ کے چار کھلاڑی صفر پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

Image

آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگ میں ٹیسٹ ڈبیو کرنے والے فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نےچار اوورز میں سات رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کی جبکہ مچل اسٹارک 3 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے اور کیمرون گرین نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

بولینڈ کو اپنے آبائی شہر میں کھیلے گئے اس میچ میں سات وکٹیں لینے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز دیا گیا۔ انھوں نے دوسری اننگز میں چھ وکٹیں  لیں۔ ان کی آخری پانچ وکٹیں صرف 19 گیندوں پر مشتمل تھیں۔

Image

خیال رہے کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 9 وکٹوں سے انگلینڈ کو شکست دی تھی جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے 275 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

مسلسل 3 ٹیسٹ جیت کر اب آسٹریلوی  ٹیم آئی سی سی ٹیسٹ چمپین شپ میں 36پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آگئی ہے جبکہ اس کے بعد سری لنکا دوسری اور پاکستان تیسری پوزیشن پر برقرار ہے۔

انگلینڈ ٹیم نے ایشز  سیریز  کےدوران ایک بدترین اعزاز بھی اپنے نام کرلیا  ہے۔ ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں 200 سے کم اسکور کرنے والی ٹیموں کی فہرست میں انگلینڈ تیسرے نمبر آگیا ہے۔انگلینڈ نے رواں سال 12 اننگزوں میں 200 سے کم اسکور کیا،اس فہرست میں ویسٹ انڈیز 14 مرتبہ کے ساتھ پہلے جبکہ بنگلہ دیش 13 مرتبہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

Image

انگلینڈ  کی  اس  بدترین  شکست  پر  سوشل  میڈیا  پر  بھی  خوب  ہرزہ  سرائی  ہو  رہی  ہے  اور  کرکٹ  شائقین  انگلینڈ  کی  پرفارمنس  پر  اپنی  رائے  دے  رہے  ہیں۔

انگلینڈ  اور  آسٹریلیا  کے  مابین  ایشز  سیریز  کا  چوتھا ٹیسٹ 14جنوری کو ہوبرٹ میں کھیلا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *