3 38 808x454

خوش قسمتی کی ہما بابراعظم پر مہربان ، کس بڑے ایوارڈ کے لئے نامزد کر لیا گیا؟

61 views

سال 2021 کے اختتام پر آئی سی سی کی جانب سے پلیئر آف دی ائیر کی مختلف کیٹیگریز میں کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے  اور  یہاں  بھی  پاکستانی  بلے  باز بابراعظم اور محمد رضوان چھائے ہوئے ہیں۔

حرا  خالد

انٹرنیشنل کوکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلئیر آف دی ائیر کے لئے نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ اس فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، جنوبی افریقا کے ینامن ملان اور آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ بھی شامل ہیں۔

ایک روزہ کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم بیٹنگ میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پہلا نمبر ہے۔

Image

رواں  سال  بابر  اعظم  کی  کارکردگی  کلی  طور  پر  بہترین  رہی  ہے۔  تینوں فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سال 2021 میں سب سے زیادہ ففٹی پلس رنز بنانے والے بیٹسمین ہیں۔کپتان بابراعظم نے سال 2021 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں 3 سنچریز اور13 ففٹیز بنائی ہیں جبکہ وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان 12 ففٹز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔اس فہر ست میں بھارت کے روہت شرما کا تیسرا، ویرات کوہلی کا چوتھا جبکہ ایڈن مارکرم کا پانچواں نمبر  ہے۔

بابر اعظم بطور کپتان سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کرنے والے پلیئر بھی  ہیں انہوں نے نمیبیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچ میں نصف سنچری سکور کی ۔ بابر اعظم نے مجموعی طور پر 14 ففٹی پلس اسکور بطور کپتان بنائے۔

بابراعظم اور محمد رضوان کی انفرادی کارکردگی اپنی جگہ اہم لیکن دونوں کی رفاقت نے بھی حریف ٹیموں کو مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے۔ یہ دونوں بیٹسمین اب تک پانچ سنچری پارٹنرشپ قائم کر چکے ہیں جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کسی بھی جوڑی کی سب سے زیادہ سنچری شراکتیں ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان دونوں نے یہ تمام پانچوں سنچری شراکتیں اسی سال قائم کی ہیں جن میں سے دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بنی ہیں۔

یاد  رہے  کہ  آئی سی سی نے گزشتہ روز سال کے بہترین ٹی ٹوئنٹی کھلاڑی کے لیے 4 نامزدگیاں کی تھیں جس میں پاکستان کے محمد رضوان، سری لنکا کے ہسا رنگا، آسٹریلیا کے مچل مارش اور انگلینڈ کے جوز بٹلر کا اعلان کیا تھا

Image

دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں کوئی بھی پاکستان کھلاڑی شامل نہیں جس پر شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی شدید ردعمل سامنے آیا اور شائقین نے شاہین شاہ آفریدی کو اس کیٹیگری میں شامل نہ کرنے پر شدید ردعمل دیا تھا۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے رواں سال 17 اعشاریہ 6 کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ وہ عالمی بولرز کی رینکنگ میں بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کا اعلان اگلے سال 24 جنوری کو ہوگا۔ پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹنگ کے ذریعے کیا جائے گا جس میں شائقین اپنے پسند کے کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *