6 808x454

خبردار! نسوار منشیات میں شامل ، عرب ممالک میں لے جانا جرم قرار

61 views

نسوار کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں کیونکہ عرب ممالک کے سفر کیلئے انہیں اب ایک اور پابندی کا سامنا کرنا پڑے گا۔عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کے طور پر فہرست میں شامل کرکے اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

حرا  خالد

ذرائع کے مطابق مشرق وسطی میں نسوار منشیات کی فہرست میں شامل ہے،  نسوار کے ساتھ عرب ممالک کا سفر جرم قرار دے دیاگیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پراس حوالے سے آگاہی کےلئے بینرز بھی آویزاں کر دئیے ہیں جن میں پاکستانی مسافروں کو عرب ممالک میں نسوار نہ لے کر جانے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ عرب ممالک میں نسوارکے ساتھ فضائی سفر کرنا جرم ہے، کسی مسافر سے نسواربرآمد ہوئی تووہاں قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

سوشل میڈیا پراینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی جانب سے گردش کرنے والے ایک پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ عرب ممالک کی سرزمین پر اگر کسی مسافر کے سامان سے نسوار برآمد ہوئی تو اْسے نئے قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی.

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *