راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
دنیائے کرکٹ میں پروفیسر کے نام سے مشہور پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر سابق کپتان محمد حفیظ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کردیا ہے
اپنے 18 سال پر مشتمل کرکٹ کیرئیر کا آغاز محمد حفیظ نے 3 اپریل 2003 کو زمبابوے کے میچ کے خلاف کیا تھا ۔
جبکہ محمد حفیظ نے آخری بار 11 نومبر 2021 کو آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔
اپنے 18 سالہ طویل کرکٹ کیرئیر میں محمد حفیظ نے 392 انٹرنیشنل میچز میں 12780 رنز اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ 253 وکٹیں بھی حاصل کیں۔انہوں نے 32 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی قیادت بھی کی۔
وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح قومی ٹیم کا حصہ تھے. انہوں نے پچاس اوورز پر مشتمل 3 اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ پر مشتمل 6 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس دوران انہوں نے 3 آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بھی حصہ لیا۔
محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ
وہ آج فخر کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس کا انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا، یہ سب کرکٹ کی وجہ سے لہٰذا اس پر وہ اپنے تمام ساتھی کرکٹرز، کپتانوں، اسپورٹ اسٹاف اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان کے 18 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر میں ان کی مدد کی۔
Aah Professor you will be missed Happy Retirement Mohammad Hafeez #Hafeez pic.twitter.com/vfzGOXdd6s
— Ishfaque Pathan (@Ishfaque314) January 3, 2022
محمد حفیظ نے مزید کہا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے بھی مشکور ہیں، جنہوں نے عالمی سطح پر ان کے پاکستان کی نمائندگی کا خواب پورا کرنے کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ 18 سال پاکستان کے سبز رنگ کی کٹ زیب تن کرنے پر خوش قسمت اور فخر محسوس کرتے ہیں۔
My journey of pride representing 🇵🇰 came to an end & i m proudly retiring from international cricket with great satisfaction & joy. Thank u all for 18 years of support. Maintaining highest level of pride & dignity always is my most valuable achievement. Pakistan 🇵🇰 Zindabad
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) January 3, 2022
محمد حفیظ نے کہا کہ اس کیرئیر میں انہیں کئی اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑا مگر اس دوران انہیں اپنے دور کے بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ نے بھرپور انداز سے کرکٹ کھیلی، انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک طویل کیریئر بنانے کے لیے انتھک محنت کی۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ محمد حفیظ کی کرکٹ بہتر سے بہترین ہوتی گئی۔
Ramiz Raja praises 'prideful' Mohammad Hafeez for representing Pakistan tirelessly 🤝
Read more: https://t.co/iWQVBnhmV5#Hafeez #CricketTwitter pic.twitter.com/EKP9vaETXR
— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) January 3, 2022
انہوں نے مزید کہا کہ محمد حفیظ نے فخر کے ساتھ سبز بلیزر پہنا ہے جس کے لیے پی سی بی ان کا مشکور ہے۔ وہ ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستان کرکٹ میں ان کی شاندار شراکت کے لیے ایک بار پھر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
محمد حفیظ کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ نے ان کے فیصلے پر اپنا اپنا اظہار خیال کیا
Mohammad #Hafeez is undoubtedly one of the best all-rounders Pakistan had. Looking forward to Professor entertaining us in the PSL and other leagues around the world. Love you @MHafeez22. pic.twitter.com/BFPBNenPvc
— Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) January 3, 2022
Hafeez, you have been a flag-bearer for Pakistan Cricket over the years you have worn your country's shirt. Pride in the badge, pride in your own performance and maintaining the highest codes of honour in the game. Your presence will be missed by @TheRealPCB #Hafeez https://t.co/1BP29trfge
— Alan Wilkins (@alanwilkins22) January 3, 2022
Mohammad Hafeez was the last of this Amazing Spin trio.💔🥺#Hafeez pic.twitter.com/TT1DRDe3eO
— Aadi Chishti🇵🇰 (@TheAdnanChishti) January 3, 2022
محمد حفیظ کرکٹ کے ان ستاروں میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے عروج و زوال کو بہت قریب سے دیکھا ان کے اپنے زیادہ تر ان سے ناراض ہی دکھائی دیے جبکہ ان کو تینوں فارمیٹس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت کا اعزاز بھی حاصل رہا
حفیظ آئی سی سی کی ون ڈے بولنگ اور آل راؤنڈر رینکنگ میں پہلے نمبر پر بھی رہے جبکہ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں بھی پہلی پوزیشن پر رہے
یہی نہیں محمد حفیظ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستانی اسکواڈ میں شامل تھے ۔
انھوں نے تین ورلڈ کپ اور چھ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی۔
محمد حفیظ کو اپنے کریئر میں ایک سے زائد بار اپنے بولنگ ایکشن کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی درستگی کے لیے آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب کا رخ کرنا پڑا۔
محمد حفیظ اپنے کریئر میں ایک ایسے کھلاڑی کے طور پر مشہور رہے جو کرکٹ اسٹیبلشمنٹ کے پسندیدہ نہیں سمجھے جاتے تھے
کبھی مصباح الحق اور اظہر علی کے ساتھ وزیراعظم عمران خان سے ان کی ملاقات پاکستان کرکٹ بورڈ کو پسند نہیں آئی
تو کبھی پی سی بی کے موجودہ چیئرمین رمیز راجہ کے ساتھ الجھتے نظر آئے یاد رہے کہ رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر محمد حفیظ اور شعیب ملک کا نام لے کر کہا تھا کہ یہ دونوں اڑتیس سال کے ہو جانے کے باوجود ابھی تک کھیل رہے ہیں حالانکہ ان دونوں نے اپنی بہترین کرکٹ کھیل لی ہے۔
محمد حفیظ نے اس پر پلٹ کر رمیز راجہ کو طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میرے بیٹے کی کرکٹ کی سمجھ رمیز راجہ سے زیادہ ہے۔‘
جبکہ پچھلے سال ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے معاملے پر بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور محمد حفیظ کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آئے تھے۔
محمد حفیظ کو جب سری لنکا کے خلاف سیریز میں ڈراپ کیا گیا تھا تو انھوں نے سلیکٹرز سے اس کی وجہ معلوم کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر سینیئر کھلاڑیوں کے بارے میں کرکٹ بورڈ کی کوئی پالیسی ہے تو اس پر بات ہونی چاہیے دراصل بہتر رابطہ بہت ضروری ہے۔
جبکہ محمد حفیظ اور سابق کپتان سرفراز احمد کے درمیان ٹوئٹر پر گرما گرمی بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی رہی تھی
حفیظ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا ’رضوان کو ٹی ٹوئنٹی میں سنچری کرنے پر مبارکباد، تم ایک چمکتا ستارہ ہو لیکن مجھے کئی مرتبہ خیال آتا ہے کہ تمہیں کب تک یہ ثابت کرنا پڑے گا کہ تم پاکستان کے لیے تمام فارمیٹس میں نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین ہو؟ جسٹ آسکنگ (صرف پوچھ رہا ہوں)۔‘
Congratulations @iMRizwanPak on scoring T20 💯👏🏼👍🏼. U r a Star shining star 🌟 Wonder how long u need to prove that u r NO1 wicketkeeper/Batsman in pakistan in all formats of the game. Just asking 🙏🏽 pic.twitter.com/e5fSNIaCmN
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) February 11, 2021
محمد حفیظ کی اس ٹویٹ کو سرفراز احمد نے اپنے دل پر لے لیا تھا اور ان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ
سرفراز نے اپنی ٹویٹ میں لکھا: ’محمد حفیظ صاحب پاکستان کے لیے کھیلنے والے سارے ہی وکٹ کیپرز نمبر ون ہیں اور قابلِ احترام بھی۔ چاہے وہ وسیم باری ہوں یا تسلیم عارف، امتیاز احمد ہوں یا سلیم یوسف، راشد لطیف ہوں معین خان ہوں یا کامران اکمل۔ یا آج کل رضوان۔
Hafeez bhai Sb, whoever has played for Pakistan from Imtiaz Ahmed, Wasim Bari, Tasleem Arif to Saleem Yousuf and from Moin Khan, Rashid Latif to Kamran Akmal and even Rizwan right now has always been number ONE for the country and have been respected accordingly. https://t.co/dF7BScOurl
— Sarfaraz Ahmed (@SarfarazA_54) February 12, 2021
محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ غیرمتوقع نہیں تھا اور نئے کھلاڑیوں کی آمد کے ساتھ یہ امید کی جارہی تھی کہ ان کی اور شعیب ملک کی جانب سے ریٹائرمنٹ کا علان کردیا جائیگا
تاہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے’پروفیسر‘ کو دنیائے کرکٹ کے شائقین اور پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Arrests couldn’t be made as the politicians were not present in their houses. During the #raid, one of the police… twitter.com/i/web/status/15290…
Ahead of PTI’s long march in #Islamabad, Punjab Police raided the houses of many #PTI leaders, including… twitter.com/i/web/status/15290…
Pakistan mein abhi tak #monkeypox ka koi case report nahi hua lekin is waba kay liye Pakistan ko alert rehna hoga.… twitter.com/i/web/status/15290…
The singer took to his Twitter account and threatened to take legal action against the production house. In respons… twitter.com/i/web/status/15290…
Pakistani singer #AbrarUlHaq lashed out at Karan Johar’s #DharmaProductions for copying his popular song “… twitter.com/i/web/status/15290…
Your email address will not be published. Required fields are marked *