راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
بنگلادیش نے نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔
ماؤنٹ منگنوئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیشی ٹیم نے 8 وکٹ سے تاریخی کامیابی حاصل کی۔
بنگلا دیش نے نیوزی لینڈ میں پہلی مرتبہ اور ہوم گراؤنڈ سے باہر چھٹی مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ جیتا۔
ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں فتح بنگلا دیش کے لیے اس لیے بھی خاص ہے کیوں کہ انہیں یہ جیت کیویزکے خلاف ٹیسٹ میں پہلی بار حاصل ہوئی۔
بنگلادیش نے پہلے ٹیسٹ میں 40 رنز کا ہدف دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا، بولر عبادت حسین نے دوسری اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹیسٹ میچ کی یہ جیت تاریخی اہمیت کی حامل ہے کیوں کہ 10 سال بعد پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم نے نیوزی لینڈ میں کوئی ٹیسٹ جیتا ہے، اس سے قبل پاکستان نے جنوری 2011 میں ہملٹن ٹیسٹ جیتا تھا۔
ہملٹن میں پاکستان کی فتح کے بعد ایشین ٹیموں نے نیوزی لینڈ میں 19 ٹیسٹ کھیلے جن میں سے 16 میں شکست اور 3 ڈرا ہوئے۔
واضح رہے کہ ماؤنٹ منگنوئی میں جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ نے تین سو اٹھائیس رن بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیوون کونوے نے سنچری بنائی ۔ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر بنگلادیش نے اپنی اننگ میں دو وکٹ کے نقصان پر ایک سو پچھتر رن بنائے ۔
پہلی اننگ کا خسارہ پورا کرنے کے لئے بنگلادیش کو ایک سو ترپن رن درکار ہیں جبکہ اس کے پاس آٹھ وکٹ باقی تھی۔۔پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر مہمان ٹیم بنگلادیش کے کپتان مومن الحق آٹھ رن کے ساتھ اور محمود الحسن بائیس رن بناکے وکٹ پر موجود تھے۔بنگلادیش کے آؤٹ ہونے والے بلے باز، شادمان الاسلام نے بائیس اور نجم الحسن نے چونسٹھ رن بنائے تھے۔بنگلادیش کے دونوں وکٹ نیوزی لینڈ کے گیندباز، نیل ویگنر نے لئے ہیں ۔
خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 جنوری سے کھیلا جائے گا۔
source: media reports
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Arrests couldn’t be made as the politicians were not present in their houses. During the #raid, one of the police… twitter.com/i/web/status/15290…
Ahead of PTI’s long march in #Islamabad, Punjab Police raided the houses of many #PTI leaders, including… twitter.com/i/web/status/15290…
Pakistan mein abhi tak #monkeypox ka koi case report nahi hua lekin is waba kay liye Pakistan ko alert rehna hoga.… twitter.com/i/web/status/15290…
The singer took to his Twitter account and threatened to take legal action against the production house. In respons… twitter.com/i/web/status/15290…
Pakistani singer #AbrarUlHaq lashed out at Karan Johar’s #DharmaProductions for copying his popular song “… twitter.com/i/web/status/15290…
Your email address will not be published. Required fields are marked *