راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
ہنستے کھلکھلاتے چہرے اپنے اندر کیا کیا غم سموئے بیٹھے ہیں اسکا اندازہ تب ہی ہوتا ہے جب اگلے فرد کی کہانی پتہ چلے۔ کون کہہ سکتا ہے کہ زارا نور عباسی جیسی شوخ و چنچل اداکارہ اولاد کے چھن جانے کا دکھ دل میں سموئے بیٹھی ہیں۔
اولاد کو کھو دینے کا دکھ والدین کے لئے قیامت ہوتا ہے اور اسکا اندازہ بھی صرف وہی کر سکتے ہیں جو اس دکھ سے گزرے ہوں۔ ہر زبان پر یہی دعا ہوتی ہے کہ خدا اس دکھ سے ہر والدین کو بچا کر رکھے۔
شوبز کی مشہور و معروف جوڑی زارا نور عباسی اور اسد صدیقی نے بھی اپنے پہلے بیٹے کو کھو دیا ہے۔ معروف اداکار اسد صدیقی نے گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں اس مشکل گھڑی کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش قبل از وقت ہوئی تھی جو کچھ عرصے بعد انتقال کر گیا تھا۔
اسد صدیقی نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ان کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی لیکن بچہ جلد ہی فوت ہوگیا۔اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارا بچہ ضائع(مس کیرج) نہیں ہوا تھا بلکہ اہلیہ زارا نور نے ایک بیٹے کو جنم دیا تھا جس کا نام ہم نے اورنگزیب رکھا تھا۔
اسد نے بتایا کہ بچے کی قبل از وقت پانچویں یا چھٹے مہینے میں پیدائش ہوگئی تھی، شروع میں سب بہتر لگ رہا تھا لیکن بعد میں کچھ پیچیدگیاں ہوتی گئیں اور ہم نے اپنا بچہ کھو دیا جس کو میں نے خود اپنے ہاتھوں سے سپردخاک کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہمارے لیے کافی تکلیف دہ تھا لیکن ہم نے اللہ کی مرضی جان کر اس پر صبر کیا، کیونکہ جب آپ یہ جانتے ہیں کہ اوپر کوئی ذات ہے جو آپ کے معاملات دیکھ رہا ہے اور وہ آپ کو اس سے بہتر عطا کرے گا جو آپ سے لیا گیا ہے ۔
اداکار نے یہ بھی بتایا کہ اس سانحہ کے بعد زارا کی حالت بھی کافی خراب ہوگئی تھی، مجھے لگتا ہے کہ یہ چیز مرد سے زیادہ عورت کو متاثر کرتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ایسے ہی عورت کو اتنا بڑا مقام نہیں دیا۔
واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی اور یہ انکی پہلی اولاد تھی۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Recodic mansoobay say na sirf #Balochistan kay liye balkay Pakistan kay liye iqtesadi darwazay khul jaingay . Ye m… twitter.com/i/web/status/15287…
He added that the 40 days of the #ShehbazSharif’s government only skyrocketed the #economic issues of the country,… twitter.com/i/web/status/15286…
News anchor #KamranKhan gave the nation hope on the political front as his video went viral on social media, explai… twitter.com/i/web/status/15286…
Due to strong winds, the conflagration spread to other areas such as #Sherani and #Musakhail. Hundreds of hectares… twitter.com/i/web/status/15286…
Balochistan's #ChilgozaForest fire continues to rage for the 12th day, claiming three lives and burning four severe… twitter.com/i/web/status/15286…
Your email address will not be published. Required fields are marked *