راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
آئی سی سی بھی پاکستانی کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس کی معترف ہو گئی ہے اور تین پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی سی سی ٹیم آف دا ائیر میں شامل کر لیا گیا ہے۔
سال 2021 پاکستان کرکٹ کے لئے نہایت شاندار ثابت ہوا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں نے ہر فارمیٹ میں ہی فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ٹیم کی جاندار پرفارمنس اور انڈیا اور نیوزی لینڈ کو دھول چٹانا ہو یا بنگلہ دیش کو چاروں شانے چت کرنا ، ٹیم پاکستان کا ہر ہر کھلاڑی جس لگن سے کھیلا ہے اسکا اعتراف اب دنیا کر رہی ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ محمد رضوان ٹیم میں وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل ہیں۔
پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی بھی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، ایڈن مارکرم، مچل مارش اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ تبریز شمسی، جوش ہیزل ووڈ، وانندو ہسارنگا اور مستفیض الرحمان بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
یاد رہے کہ بابر اعظم سال بھر بلے بازی سے حاوی رہے، مجموعی طور پر بابراعظم نے 29 میچ کھیلے اور 37.56 کی اوسط سے ایک سنچری اور نو نصف سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 939 رنز بنائے۔
محمد رضوان کے لیے 2021 ناقابل فراموش تھا، رضوان نے کئی ریکارڈ توڑے، وہ ایک سال میں کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 2000 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔مزید یہ کہ وکٹ کیپرمحمد رضوان نے صرف 29 میچوں میں 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے حیران کن 1326 رنز بنائے۔
شاہین آفریدی کے لیے بھی یہ ایک یادگار سال تھا، شاہین آفریدی نے 21 میچوں میں 26.04 کی اوسط اور 7.86 کی اکانومی سے 23 وکٹیں حاصل کیں۔
حیرت انگیز بات یہ کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھی بھارتی کرکٹر شامل نہیں ہے اور بھارتی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انتہائی بری کارکردگی کے بعد یہ توقع تھی بھی نہیں کہ کوئی بھارتی کھلاڑی اس لسٹ میں جگہ بنا سکے گا۔
تین پاکستانی کھلاڑیوں کی آئی سی سی الیون میں نامزدگی پر سوشل میڈیا صارفین بھی خوش ہیں اور اپنے کھلاڑیوں کو اس کامیابی کی مبارکباد دے رہے ہیں۔
Congratulations @iMRizwanPak on making the @ICC Men’s T20I Team of The Year. #ChaGayyaSultan #LevelHai #Sultans #ICCAwards pic.twitter.com/B91sc3szxK
— Multan Sultans (@MultanSultans) January 19, 2022
آئی سی سی کی طرف سے سال کی T20 کا اعلان۔۔
بابر اعظم کپتان مقرر، رضوان اور شاہین آفریدی بھی ٹیم میں شامل۔۔بھارت کا کوئی بھی کھلاڑی شامل نہیں۔۔
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) January 19, 2022
At the start of 2021 Babar is not captaincy material
Now appointed as a Captain of the ICC Men's T20I Team of the year.
My king 👑 pic.twitter.com/4JpZAZSTm8— Rashid khan (@Rashidullah198) January 19, 2022
بابر اعظم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کے بھی کپتان مقرر،محمد رضوان کا وکٹ کیپر کی حیثیت سے انتخاب،شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں موجود
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) January 19, 2022
راوا نیوز کی جانب سے بھی کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان اور شاہین شاہ کو اس کامیابی کی بھرپور مبارکباد۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Is waqt #Pakistan mein 46 fesad abadi hypertension ka shikar hai Is baray mein awaam ko agahi dena waqt ko zarurat… twitter.com/i/web/status/15265…
Haris jese tara tarap kar roraha tha us kay rone nay us kay ronay ne har sahibe dil ko ruladia kiok ab uskay qadmo… twitter.com/i/web/status/15265…
According to Mr. Wickremesinghe, the island nation is in dire need to secure $75m in #foreign exchange to pay for n… twitter.com/i/web/status/15265…
Crisis-hit #SriLanka is down to its last day of #petrol as announced by the country’s new prime minister, Ranil Wic… twitter.com/i/web/status/15265…
According to Siddiqui, Nawaz told him that the government is considering making efforts for the entertainment frate… twitter.com/i/web/status/15264…
Your email address will not be published. Required fields are marked *