راوا ڈیسک
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) اسد عمر کی صدارت میں این سی او سی کا اجلاس ہوا، جس میں کورونا صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا اور نئی پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے نئی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے،این سی او سی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ایس او پیز 20 سے 31 جنوری تک نافذ العمل رہیں گی۔
این سی او سی کے مطابق 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شرکت کرسکتے ہیں، 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 افراد شرکت کرسکیں گے۔
دس فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ آوٹ ڈور تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد شریک ہو سکیں گے۔
اسکولوں کے حوالے سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ دیا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد حاضری کے ساتھ آئیں گے۔ 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کی مکمل حاضری ہوگی جبکہ 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی۔
پبلک ٹرانسپورٹ کو 70 فیصد افراد کی گنجائش کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی جبکہ سینما، مزارات اور پارکس میں بھی 50 فیصد افراد کی شرط عائد کر دی۔ ٹرینیں 80فی صد گنجائش کے ساتھ چلائی جائیں گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مارکیٹیں اور مختلف کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی اور اس بات پر اتفاق بھی کیا گیا کہ تمام صوبوں کی مشاورت،کورونا صورت حال کا جائزہ لے کر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا جائےگا۔
احتیاطی تدابیرپر 31 جنوری تک عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ جبکہ شادی ہالز سے متعلق احتیاطی تدابیر 15 فروری تک برقرار رکھی جائیں گی۔ این سی اوسی 27 جنوری کو اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزارتِ صحت کے حکام نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے 7 شہروں میں کورونا کیسز کی مثبت شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی ہے۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے مزید 5 ہزار 472 کیسز سامنے آئے جبکہ فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 44 ہزار 717 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان بھر میں اب تک 29 ہزار 37 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہو چکی ہے۔
راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے
راوا – پاکستانی خبریں | بین الاقوامی
روایت ہے پاکستان رواداری ہے پاکستان
راوا ہے ملک کی پہچان
باخبر باشعور پاکستان کے لیے راوا کے ساتھ رہیے
Is waqt #Pakistan mein 46 fesad abadi hypertension ka shikar hai Is baray mein awaam ko agahi dena waqt ko zarurat… twitter.com/i/web/status/15265…
Haris jese tara tarap kar roraha tha us kay rone nay us kay ronay ne har sahibe dil ko ruladia kiok ab uskay qadmo… twitter.com/i/web/status/15265…
According to Mr. Wickremesinghe, the island nation is in dire need to secure $75m in #foreign exchange to pay for n… twitter.com/i/web/status/15265…
Crisis-hit #SriLanka is down to its last day of #petrol as announced by the country’s new prime minister, Ranil Wic… twitter.com/i/web/status/15265…
According to Siddiqui, Nawaz told him that the government is considering making efforts for the entertainment frate… twitter.com/i/web/status/15264…
Your email address will not be published. Required fields are marked *