1 18 808x454

رواں مالی سال غیر ملکی سرمایہ کاری میں 47.5 فیصد اضافہ

22 views

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی ہے کہ رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں 47.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے متعلق رپورٹ جاری کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی مجموعی سرمایہ کاری 44 کروڑ 15 لاکھ ڈالرز تھی جبکہ رواں مالی سال کے چھ ماہ میں مجموعی سرمایہ کاری کی مالیت 65 کروڑ 11 لاکھ ڈالرز رہی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 47.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ غیرملکی پبلک انویسٹمنٹ میں دسمبر 2021 کے دوران ایک کروڑ 93لاکھ ڈالرز کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس دورانیے میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری میں 4 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوئی جبکہ دسمبر 2021 میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 21 کروڑ 27 لاکھ  ڈالرز رہی۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2021 میں 15 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز کی مجموعی غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *