3 18 808x454

زینب عباس نے محمد رضوان کے ساتھ ایسا کیا کیا؟؟ سوشل میڈیا پر چرچے

127 views

قومی کرکٹ تیم کے کھلاڑی محمد رضوان بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ  اپنے اخلاق اور معصومیت کے لیے بھی خاصے مشہور ہیں لیکن اب کیا ایسا کیا ہوا جس نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر چرچے ہیں

صبحین عماد

چلیں پھر ہم آپکو بتاتے ہیں دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کو دیے گئے عشائیے میں زینب عباس انٹرویو کے دوران کرکٹر محمد رضوان  کا احترام کرتے ہوئے  ان سے بات چیت کےلیے ان کے پیچھے چلی گئیں اب آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسا کیوں کیا گیا تو بات یہ ہے کہ کرکٹر محمد رضوان خواتین کے معاملے میں بے حد احتیاط پسند ہیں اور اور خواتین کو انتہائی احترام کے قابل سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ خواتین سے نظریں ملا کر بات نہیں کرتے۔

Image

اسی احترام کو برقرار رکھتے ہوئے زینب عباس نے بھی الاگ انداز اپنایا، جبکہ اب سوشل میڈیا صارفین زینب عباس کے اس عمل کو سہراتے ہوئے ان کی تعرفیں کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ دنوں قبل 2021 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جس کی میزبانی  زینب عباسی کررہی تھیں۔

دوران تقریب زینب قومی ٹٰیم کے کھلاڑیوں کے پاس جاکر کچھ سوال کررہی تھیں، اسی دوران جب زینب محمد رضوان کی طرف گئیں تو وہ کرکڑ کی بیٹھ کی جانب ہوگئیں تاکہ رضوان کھل کر بات کرسکے۔

زینب کے اس عمل کو سوشل میڈیا کی جانب سے کافی تعریف کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل رضوان نے ایک انٹرویو کے دوران خواتین کے ساتھ تصویریں نہ لینے کی وجہ بھی بتائی تھی۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ خواتین کے بارے میں اتنا شرمیلے کیوں ہیں تو  رضوان نے کہاکہ  یہ شرمندہ ہونے کے بارے میں نہیں ہے لیکن کچھ چیزیں ذاتی ہوتی ہیں اور ہر کھلاڑی کی اپنی ذاتی وجوہات ہوتی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *